ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ہمایوں سعید 27جولائی 1971ء میں کراچی کے ایک روشن خیال گھرانے میں پیدا ہوئے۔ہمایوں سعید پرکشش شخصیت کے مالک ہیں اور جس طرح ٹھہراؤ سے ڈائیلاگز کو ڈیلیور کرتے ہیں اس سے سامعین خاص کر خواتین میں مداحوں کی ایک بڑی تعداد ان کی دیوانی ہے اکثر نے ان کے کیرئیر کے آغاز میں انہیں پاکستان کا شاہ رخ خان کہا لیکن انہوں نے آہستہ آہستہ خود پر سے یہ چھاپ ہٹادی۔
ان کا ڈرامہ،، دل لگی،، سپر ہٹ رہا اسکے علاؤہ بن روئے میں بھی وہ بہترین اداکار کے طور پہ سامنے آئے ہمایوں سعید نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ میں نے کبھی تعداد پہ کام نہیں کیا میری کوشش رہی کم کام کروں مگر پر اثر کروں ۔۔۔1995 وہ سال تھا جس میں انہوں نے خود کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ساتھ منسلک کیا اور بے شمار ٹی وی سیریلز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔سال 2021 میں ہمایوں سعید کو تمغہ برائے حسن کارکردگی دیا گیا۔
پروڈیوسر، ہدایت کار اور اداکار ہمایوں سعید کا شمار پاکستان کے کام یاب اور منجھے ہوئے فن کاروں میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے فلم انڈسٹری کی ساکھ کو بحال کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے اس وقت فلم ’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘ بنائی تھی، جب پاکستان فلم انڈسٹری زوال پذیر تھی اور سینما ویران تھے۔ بعدازاں انہوں نے سپرہٹ فلموں کی لائن لگادی۔ جوانی پھر نہیں آنی، پنجاب نہیں جاؤں گی ان کی کامیاب فلمیں رہیں ۔۔۔۔اگر کسی جوڑی نے پاکستانی سنیما کو امید کی کچھ کرن دکھائی ہے تو وہ اس پروڈیوسر- ہدایتکار ٹیم نے دکھائی ہے۔ دو سال پہلے انھوں نے پاکستان کی سب سے کامیاب فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ بنائی (جس نے دنیا بھر میں تقریباً 44 کروڑ روپے کماۓ) اور پھر انھوں نے اپنے ہی ریکارڈ کو ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ سے توڑ دیا۔
’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ (پی این جے) نے اب تک دنیا بھر سے 48 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ پاکستان کی خستہ حال سنیما انڈسٹری کے لیے اس سے بہتر کوئی خبر نہیں ہو سکتی تھی۔ ’پی این جے‘ اور ’نامعلوم افراد 2‘ کی بیک وقت کامیابی نے پاکستانی سنیما کو بہت سہارا دیا۔
مزے کی بات یہ بھی ہے کہ ’پی این جے‘، ’جوانی پھر نہیں آنی‘ سے بالکل مختلف فلم تھی جس نے نہ صرف ندیم بیگ کی ہدایتکارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کروایا، بلکہ ہمایوں سعید کی اداکاری جس پہ یکسانیت کی چھاپ تھی اسے ایک الگ مقام دیا۔۔۔۔
ہمایوں نے جس اداکارہ کے ساتھ کام کیا اکثر اسکینڈلز کی زد میں رہے لیکن ان کا اپنا کہنا تھا کہ ان کا دل آخری بار اپنی ہی بیوی پہ آیا تھا پھر کسی اور پہ نہیں آیا ۔۔۔۔ان کی اب تک کوئی اولادنہیں لیکن وہ خوش وخرم زندگی گزار رہے ہیں ۔۔۔۔آج سے بیس سال پہلے ان کی دوسری شادی کے اسکینڈل نے ان کی زندگی میں بہت پریشانیاں کھڑی کیں لیکن اس کے بعد پھر کبھی ان کے متعلق ایسی کوئی خبر منظر عام پہ نہیں آئی ۔۔
آج کل وہ نجی چینل کے ڈرامہ ،، دی جنٹلمین ،، میں ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں جو بلاشبہ بقول ان کے ایک مشکل کردار تھا کیونکہ وہ عام زندگی میں لڑائی جھگڑوں سے دور رہنے والے نرم طبیعت انسان ہیں ۔۔۔
کامیابیاں آگے کس رنگ میں ہمایوں کی زندگی کو رنگتی ہے یا وہ فلم انڈسٹری اور ٹی وی انڈسٹری پہ کب تک راج کریں گے اس کا تعین تو ممکن نہیں مگر ان کے مداح انکو آگے بھی اسکرین پہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں ۔۔۔
آج ان کی سالگرہ کے موقع پہ یہ چھوٹا سا ٹریبیوٹ ان کے نام ۔۔۔۔
جئیں ہزاروں سالa