Daily Roshni News

۔۔۔یورپی ملک سویڈن۔۔۔قرآن کی بےحرمتیدنیا بھر کے مسلمانوں کا شدید رد عمل اور سخت الفاظ میں مذمت فطری عمل ہے ۔۔۔جاوید عظیمی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔قرآن کی نے حرمتی ۔۔۔تحریر ۔۔۔جاوید عظیمی )اللہ تعالٰی کی آخری آفاقی مقدس کتاب قرآن مجید فرقان حمید جو خاتم الانبیاءالمرسلین حضرت محمد ﷺ کے  سینہ اطہر پر اتاری گئی یہ مقدس کتاب ہم سب مسلمانوں کے لئے انتہائی محترم اور مکرم ہےاس کتاب کی بے حرمتی  خواہ مسلمان کرے یا کوئی غیر مسلمان کرے مسلمانوں کو دلی تکلیف پہنچتی ہے ۔ گزشہ  دنوں یورپ کے ایک ملک سویڈن میں قرآن  کی بے حرمتی کا انتہائی دل سوز واقعہ رونما ہوا اس واقعے کا پس منظر یہ ہے کہ جس نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے یہ شخص ایک مسلمان ملک کا شہری ہے اور اس نے سویڈن میں سیاسی پناہ لے رکھی ہے اس گھٹیا شخص نے کئی بار سویڈن پولیس سے اجات مانگی مگر پولیس نے اجازت نہیں دی اس نے پھر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا عدالت کے جج نے اسکو اجازت دے دی اس طرح یہ واقعہ رونما ہوا جس پر دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی اور پھر مسلمانوں کی جانب شدید ردعمل سامنے آیا جس میں مسلمانوں نے سخت الفاظ میں شدید مذمت کرتے ہوئے اسکو کیفر کردار تک پہنچانے کا پر زور مطالبہ کیا ہے جبکہ سویڈن سے تجارت کا بائیکاٹ اور دنیا بھر میں موجود سویڈن کے سفارت خانوں کوبند کرنے کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے یقیناً یہ بائیکاٹ اور سفارتخانوں کی بندش مسلمانوں کی جانب سے فطری رد عمل ہے اس دل خراش واقعہ کی فرانس کے پوپ اوریورپین یونین نے بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے دوسری جانب روس کے صدر پیوٹن نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روس میں قرآن کی بے حرمتی کرنا ناقابل معافی جرم ہے دیگر ممالک میں بھی اس طرح کا قانون ہونا چاہیے روس وہ ملک جو اللہ پر بھی یقین نہیں رکھتا تھا اب بھی اس میں اکثریت ایسے ہی لوگوں کی ہے  مگر دین اسلام کی حقانیت نے روس کے صدر پیوٹن کے خیالات میں تبدیلی کا عمل شروع کر دیا ہے جس کے باعث یہ گفتگو سب کے سامنے آئی ہے  دنیا بھر میں جتنی بھی بڑی اسلامی تنظیمات ہیں ان کو اس سلسلے میں مظبوط موقف اختیا رکرنا ہوگا اور یہ مطالبہ منوائیں کہ آئندہ  آفاقی مقدس کتاب قرآن سمیت دیگر مقدس کتب کی بے حرمتی کرنا جرم قرار دیا جائے اور اس قانون پر سختی سے عمل درآمد  کروایا جائے تاریخ گواہ ہے کہ آج تک کسی مسلمان نے کسی بھی مقدس کتاب کی بے حرمتی نہیں کی کیونکہ اسلام قبول کرنے والے کے لئے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ مسلمان ہونے  کے بعد تمام آسمانی مقدس کتابوں  کو نہ  صرف تسلیم کرنا ہے بلکہ انکا احترام اور تحفظ بھی کرنا ہے اس  لیےایک مسلمان کبھی یہ جرات نہیں کرتا قرآن مجید کی بے حرمتی کے اس واقعے کو نیدرلینڈ میں موجود عالمی عدالت میں پیش کرنا چاہیے تاکہ اقوام عالم میں اس عالمی مسئلے پر سنجیدگی سے کوئی ٹھوس لائحہ عمل اپنا سکے آخر میں دنیا بھر کےمسلمانوں  سے التماس کروں گا کہ اس بے حرمتی کے واقعے پر اپنا پر امن احتجاج جاری رکھیں تاکہ غیر مذاہب کے پیروکاروں اور انتہا پسندوں کے ضمیر وں کو جھنجھوڑا جا سکے۔

Loading