”۔۔ سورج مسلسل مسکرا رہا ہے، اسے کوئی جلدی نہیں۔۔’
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ) کائنات میں ہر چیز ”حال” میں ہونے کی وجہ سے خوش حال ہے، سکون میں ہے کیونکہ حال میں سکون و قرار ہے اور سکون و قرار میں حال ہے جو حال میں ہے صرف وہی خوش ہے، جو خوش ہے وہی صرف حال میں ہے۔
٭ ستارے ازل سے جھملا رہے ہیں، انہیں وقت کا کوئی احساس نہیں، سورج مسلسل مسکرا رہا ہے، اسے کوئی جلدی نہیں، پہاڑ درخت ایک ہی جگہ پہ کھڑے ہیں، انہیں بھی کوئی پریشانی نہیں، جانور اور پرندے تک اپنے اپنے حال میں مست ہیں، کسی کو کوئی دکھ نہیں، کسی کی کوئی خواہش نہیں۔
٭ بس یہ آدمی ہی ہے جسے کوئی سکون نہیں، کہیں قرار نہیں، ہر دم جلدی ہے، ہر پل پریشانی ہے۔ آدمی کا برا حال ہے کیونکہ وہ اپنے حال میں نہیں اسی لیے بے حال ہے۔ بد حال ہے، نڈھال ہے، کنگال ہے.