ہالینڈ، شاعر و ادیب ناصر نظامی کی خدمات کا اعتراف
دورہ پاکستان کے دوران مختلف تنظیمات کی جانب سے
انھیں شیلڈز اور ایوارڈز سے نوازا گیا ۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔ جاوید عظیمی ) ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں عرصہ دراز سے مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت ، بلا امتیاز انسانوں کے احساسات کی ترجمانی اہل علم و ادب کے حلقوں میں خاص مقام اور صوفیائے کی محافل سے تصوف کے علوم سے بہرہ ور ہونے والے نامور شاعر، ادیب اور دانشور ناصر نظامی کو ان کے دورہ پاکستان کےدوران مستند تنظیمات کی جانب سے تقریبات منعقد کر کے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں شیلڈز اور ایوارڈز سے نوازا گیا۔
شاعر ادیب صوفی دانشور ، ہالینڈ میں، اردو زبان کے سابق لیکچرار، ناصر نظامی گولڈ میڈلسٹ پاکستان کے دورے کے بعد واپس ہالینڈ پہنچ گئے، اپنے دورے کے دوران ان کو مختلف علمی ادبی سماجی اور روحانی تنظیموں کی طرف سے مدعو کیا گیا، جس میں انہوں نے اپنا کلام پیش کیا، اور علمی ادبی تعلیمی روحانی سیاسی سماجی موضوعات پر گفتگو کی متعلقہ تنظیموں نے ان تہہ دل سے پزیرائی فرمائی ا ن کو اعزازی ایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا
اصلاح معاشرہ سرگودھا تنظیم کے چیئرمین محترم جناب محمد یعقوب فردوسی المعروف امیر بادشاہ حیدری قلندری نوشاہی قادری چشتی صابری سرکار کی طرف سے ناصر نظامی کو ان کی علمی ادبی تعلیمی روحانی سماجی خدمات کے اعتراف کے طور پر گولڈ میڈل عطا کیا گیا
APS کالج دنیا پور لودھراں کی جانب ان کو تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی کا اعزاز ملا اور ، اے پی ایس، کالج کی طرف سے ایوارڈ بھی دیا گیا
نالج سکول دنیا پور لودھراں ان کے اعزاز میں محفل مشاعرہ کی تقریب منعقد کی گئی اور سکول کے پرنسپل محترم سراج الحق نے ان کو ایوارڈ پیش کیا گیا ،
علمی ادبی سماجی تنظیم جہاد بالقلم کمالیہ کی طرف سے تنظیم کے چیئرمین صوفی محمد ضیاء شاہد صاحب نے تعریفی سند عطا کی
تنظیم اصلاح معاشرہ سرگودھا کی طرف سے مزید ایوارڈ بھی ملے، لوک سنگر عالم لوہار صاحب ایوارڈ ، ڈاکٹر شفیع شاکر شجاع آ بادی ۔ملتان ایوارڈ بھی دیا ناصر نظامی کو گزشتہ سال بھی عبادت انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کی طرف سے اعزازی شیلڈ عطا کی گئی جہاں انہوں نے محفل مشاعرہ میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی تھی
یاد رہے شاعر ناصر نظامی مصروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل کے آڈیٹوریل بورڈ کے ایگزیکٹو ممبر بھی ہیں –
![]()










