ایتھنز کی فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے گونج اُٹھی ،
ہم آزادی کے لئے کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
یونان (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ انصر اقبال بسراء )فرینڈز آف کشمیر گریس کے زیراہتمام بھارتی سفارتخانہ ایتھنز کے سامنے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،جس میں کشمیری کمیونٹی ،پاکستانی کمیونٹی ،پاکستان کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی اور صحافتی تنظیموں کے اکابرین نے شرکت کی اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
مظاہرے سے اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام حق خود ارادیت کے حصول میں کامیاب ہوجائیں گے، فاشٹ بھارتی حکومت نے اپنے آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وہاں پر بربریت کا نیا دور شروع کر رکھا ہے، صدر فرینڈز آف کشمیر گریس چوہدری موسی خاں کا کہناتھا کہ اب ہمیں کشمیر کی آزادی کے لئے ایسی جدوجہد کی ضرورت ہے جو آج سے پہلے کبھی نہیں ہوئی،جس طرح مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام ایک طویل عرصے سے آزادی کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں اس کی پوری دنیا میں مثال نہیں ملتی، چیئرمین فرینڈز آف کشمیر گریس ملک جاوید اقبال اعوان نے آنے والے شرکاء کا شکریہ ادا کیا