جرمنی ، بھارتی سفارتخانہ فرینکفرٹ کے سامنے
احتجاجی مظاہرہ، ای یو پاک فرینڈ شپ یورپ کے
چیئر مین چوہدری پرویز اقبال لو ہسر کی خصوصی شرکت –
جرمنی (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی)پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے قونصل خانہ بھارت فرینکفرٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ ای یو پاک فیڈریشن جرمنی اور پی او اے ایف جرمنی کی قیادت میں فرینکفرٹ اور گردونواح سے کثیر تعداد میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی اور بھارت کے پاکستان پر بزدلانہ حملے کی بھرپور مذمت کی ۔ اور عالمی قوتوں سے پرزور مطالبہ کیا کہ بھارت کو دہشت گردی سے روکا جائے ۔ ای یو پاک فرینڈ شپ یورپ کے چئیرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی خصوصی شرکت۔