عید ملن 2025 ، رنگارنگ پروگرام 06 اپریل
کمیونٹی سینٹر غوثیہ مسجد ایمسٹر ڈیم میں منعقد ہو گا۔
سفیرپاکستان سید حیدر شاہ مہمان خصوصی ہوں گے ۔۔ !!
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل — جاوید عظیمی) دنیا بھر کے مسلمان ماہ صیام کے بعد اپنے اپنے انداز میں عید الفطر کی خوشیاں منانے کے لئے تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں اجتماعی طور پر عید کی خوشیاں منانے کا اپنا ہی رنگ ہے۔ اس سلسلے میں ہالینڈ کے شہر ایمسٹر ڈیم کی جامع مسجد ایمسٹر ڈیم کےپاکستانی کمیونٹی سینٹر میں عید ملن پارٹی 2025 کا رنگارنگ پروگرام بروز اتوار 06 اپریل کو شام پانچ بجے منعقد ہوگا.مذکورہ پروگرام میں سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے نو متعین سفیر محترم سید حیدر شاہ بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائیں گے.اس تقریب میں شرکت کے لئے پاکستانی کمیونٹی کے خواتین و حضرات کو دعوت خاص دی جاتی ہے. خواتین کے لئے پردےکا خصوصی انتظام ہوگا – پروگرام میں شرکت کے خواہشمندوقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں ۔ اس تقریب کے سلسلے میں مزید معلومات کے لئے خبر کے ہمراہ شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ کریں۔