Daily Roshni News

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ویانا پہنچ گئے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ویانا پہنچ گئے۔

آسٹریا(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ویانا پہنچ گئے۔ ویانا ایئرپورٹ پر ان کا پرجوش استقبال کیا گیا منہاج القران اسٹریا ویانا کے صدر حفیظ اللہ قادری،اور عہدے داران ممبران نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ناروے اور ڈینمارک سے بھی عہدے داران تشریف لائے ہیں۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری آج بروز جمعرات 30 جنوری منہاج القران انٹرنیشنل اسٹریا ویانا میں خصوصی خطاب کریں گے اور کل بروز جمعہ 31 جنوری کے روز اقوام متحدہ ویانا میں یونیورسل پیس فریڈیشن کی جانب سے کانفرنس میں شرکت فرمائیں گے۔

Loading