-
ہماری طرف سے بھرپور جواب دیا جائے گا،ایسا جواب ہوگا کہ دنیا یاد رکھے گی: عطا تارڑ
ویب ڈیسک
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے افواج کو مؤثر اور بھرپور جواب دینے کا مکمل اختیار دے دیا ہے، اب یہ معاملہ آگے کہاں جاتا ہے اس کا فیصلہ ہم کریں گے، جواب آئے گا اور ضرور آئے گا، جلد آئے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا،ایسا جواب ہوگا کہ دنیا یاد رکھے گی۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے50 ڈرونز مار گرائے ،کچھ کو جیم کرکے اور کچھ کو ائیر ڈیفنس سسٹم سے گرایا گیا جب کہ ایل او سی کی جھڑپوں میں ہم نے بھارت کے 40 سے 50 فوجی مارے ہیں۔
-
Thursday May 08 2025 | 02:39 PM
آذربائیجان کا پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ، بھرپور ساتھ دینے کا اعلان
ویب ڈیسک
بھارتی جارحیت پر آذربائیجان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔
آذربائیجان کی حکومت کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کےنام خط میں پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی قوم کے نام خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آذربائیجان کی حکومت پاکستان میں بھارتی فوج کی کاروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔
-
Thursday May 08 2025 | 02:39 PM
بھارت نے نیلم جہلم کے بجلی گھر کو نشانہ بناکر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، چیئرمین واپڈا
ویب ڈیسک
چیئرمین واپڈا کا کہنا ہے بھارت نے صرف ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے ڈیم کو ہی نہیں قریب آبادی کو بھی ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے نیلم جہلم کے بجلی گھر کو نشانہ بناکر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے،ٹیکنیکل ماہرین کام کر رہے ہیں۔
-
Thursday May 08 2025 | 01:40 PM
پاکستان کےمختلف علاقوں سےاسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے: آئی ایس پی آر
ویب ڈیسک
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی پریس کانفرنس کے بعد آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے پاکستان اب تک 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز گرا چکا ہے، اسرائیلی ساختہ ڈرون سوفٹ کِل اور ہارڈ کِل ہتھاروں سےگرائے ہیں، یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے، لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے، پاکستان کےمختلف علاقوں سےاسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے۔
-
بھارت کے 12 ڈرونز کو ناکارہ بنادیا، میانو سندھ میں ایک شہری شہید ہوا : ترجمان پاک فوج
ویب ڈیسک
جمعرات کے روز میڈیا بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ 7 اور 8 مئی کو بھارت نے ایک بار پھر دراندازی کی کوشش کی، لاہور، گوجرانوالا ، چکوال میں ڈرونز کو ناکارہ بنادیا، بہاولپور ، میانو، کراچی اور چھور میں بھی ڈرونز کو ناکارہ بنادیا جب کہ اٹک میں ڈرونز کو ناکارہ بنادیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ لاہور میں 4 افسران زخمی ہوئے ، میانو سندھ میں ایک شہری شہید ہو ا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں اور انہیں جواب دینے کی پوری طرح کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
-
Thursday May 08 2025 | 11:40 AM
کسی خودمختار قوم کے پاس ایسے حالات میں جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا: بلاول
ویب ڈیسک
عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پربغیر ثبوت کے بے بنیادالزامات عائدکیے، پاکستان نے پہلگام واقعےکی معتبرعالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا لیکن بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، کسی بھی خودمختار قوم کے پاس ایسے حالات میں جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔
-
Thursday May 08 2025 | 11:04 AM
پاکستان نے گوجرانوالہ میں بھارتی ڈرون مار گرایا
ویب ڈیسک
پولیس کے مطابق گھوٹکی میں ڈرون گرنے کا واقعہ داد لغاری تھانے کی حدود میں ہوا، اس واقعے میں دو کسان زخمی ہوئے جن میں سے ایک چل بسا۔
پولیس ذرائع کے مطابق چکوال کے ڈھمن علاقے میں دیوالیاں کے قریب ڈرون گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان دیکھنے میں نہیں آیا، پولیس نے ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے کرتحقیقات کا آغاز کردیا۔
اسکرین گریب پولیس ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کی حدود میں بھی بھارتی ایک ڈرون مارگرایا گیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ڈرون سیالکوٹ کی طرف سے آیا تھا جسے گوجرانوالہ کی حدود میں ٹارگٹ کیا گیا۔
پولیس کے مطابق تباہ ہونے والے بھارتی ڈرون کا ملبہ نواحی گاؤں ٹوکریاں کے قریب کھیتوں میں گرا ہے۔
-
Thursday May 08 2025 | 07:57 AM
کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل
ویب ڈیسک
ائیرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لاہور اور سیالکوٹ ائیرپورٹس پر مختصر بندش کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا جبکہ کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کیا گیاہے۔
-
Thursday May 08 2025 | 07:19 AM
لاہور اور سیالکوٹ کی حدود میں متعدد فضائی روٹ کمرشل پروازوں کیلئے بند
ویب ڈیسک
لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹس آج دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے۔
-
Thursday May 08 2025 | 06:47 AM
پنجاب کے شہر گجرات کے علاقے ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں ڈرون گرا ہے: پولیس
ویب ڈیسک
پولیس کے مطابق ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں، ڈرون کا ملبہ اکٹھا کیا جارہا ہے۔