Daily Roshni News

چوہدری اقبال کی جانب سے سالانہ عید لنچ کا اہتمام کیا گیا۔

ہالینڈ، چوہدری اقبال کی جانب سے قاضیاں ہاؤس دی ہیگ میں

 عزیز و اقارب اور محبوب ترین ساتھیوں کے اعزاز میں

سالانہ عید لنچ کا اہتمام ، جاوید عظیمی کے دعائیہ کلمات ۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ نمائندہ خصوصی) معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال ہر سال نماز عید کی ادائیگی کے بعد اپنے عزیز و اقارب اور محبوب ترین دوستوں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ قاضیاں ہاؤس  دی ہیگ پر عید لنچ  کا پرتکلف اہتمام کرتے ہیں ۔ امسال بھی انھوں نے بروز اتوار 30 مارچ 2025 پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ میں نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد عید کے کھانے کے لئے مہمانوں کو مدعو کیا۔ کھانے سے قبل نگران مراقبہ ہال ہالینڈ حاجی محمد جاوید عظیمی نے ختم شریف پڑھ کر اجتماعی دعا میں میزبان چوہدری اقبال  اور ان کے اہل خانہ کے لئے درازی عمر ،مال، جان، عزت،  صحت و تندرستی اور سلامتی کی مناجات بارگاہ الہی میں پیش کیں۔ بعد ازاں چوہدری اقبال اور ان کے صاحبزادوں نے لذت کام و دہن کے سلسلے میں مہمانوں کی خدمت میں انواع و اقسام کے گرما گرم پاکستانی کھانے پیش کئے۔ عید کا کھانا تناول کرنےکے بعد میزبانوں اور مہمانوں نے مثبت اور تعمیری گفتگو کا تبادلہ کیا جس کا مرکزی نقطہ پاکستانی  معاشرے میں اتحاد و اتفاق، صبر، شکر  اورعفو درگزر کی اشد ضرورت  تھا ۔اگر متذکرہ  خصوصیات ہمارے عمل و کردار میں نمایاں ہو جائیں تو پاکستانی معاشرہ سنور سکتا ہے۔ گفتگو  کےدوران مہمانوں کو گرما گرم پاکستانی چائے پیش کی گئی جس کی اشد ضرورت بھی تھی کیونکہ باہرسرد  ہواؤں کے باعث موسم ٹھنڈا تھا ۔ تمام مہمانوں نے میزبانوں کا  مدعو کرنے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا جو ابا میزبان اول چوہدری اقبال نے مہمانوں کی آمد اور شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading