Daily Roshni News

یوم یکجہتی کشمیر پر سمینار سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کےزیر اہتمام منعقد ہوا۔

ہالینڈ، یوم یکجہتی کشمیر پر سمینار سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے

زیر اہتمام منعقد ہوا ، مختلف مکاتب فکر سے وابستہ شخصیات کے

 خطابات جبکہ قائم مقام سفیر جمال ناصر نے دستاویزی فلم

کے ذریعے مسئلہ کشمیر پر تفصیلی روشنی ڈالی!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ رپورٹ۔۔۔ جاوید عظیمی۔۔۔ عکاسی۔۔۔ جاوید بٹ پیارا)یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے بروز منگل 4 فروری 2025 کو سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے زیر انتظام و انصرام خصوصی سیمینار کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہالینڈ کےمختلف مکاتب فکر سے وابستہ ممتاز نمایاں شخصات  شریک ہوئیں ، کمرشل کونسلر شفیق حید ر ورک نے متذکرہ دن کے حوالے سے صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز کے پیغامات پڑھ کر سنائے ۔ بعد ازاں  مقررین  میں راجہ فاروق حیدر، سید اعجاز حسین سیفی، بیگم بدر النساء باری اور ڈاکٹر محمد کامران نے کشمیری بہن بھا ئیوں سے اظہار یکجہتی  اور اقوام متحدہ کے چارٹر میں موجود مسئلہ کشمیر کے حل میں حائل رکاوٹوں کا تفصیلی تذکرہ بھی کیا ۔ قائم مقام سفیر پاکستان جمال ناصر  نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں بذریعہ دستاویزی فلم مسئلہ کشمیر کے پہلوؤں پر تاریخی حوالوں سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں متعین پاکستانی مندوب ہر سال خط لکھ کر متذ کرہ مسئلے کو ایجنڈے پر لانے کی یاد دہانی کرواتے ہیں۔ اس دستاویزی فلم کی معلومات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارت کی جانب سے ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید جبکہ خواتین کی عصمت دری کے پچیس ہزار واقعات ھو ہو چکے ہیں۔ اِس کے علاوہ مزید تشدد اور بربریت کی اقسام  کو  بھی بے نقاب کیا گیا۔ اپنے خطاب کے اختتام پر سمینار میں موجود ممتاز شخصیات کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے  دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

حافظ منیب قریشی نے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی آزادی ، عالم اسلام اوربالخصوص وطن عزیز پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور کامیابیوں کے لئے اجتماعی دعا کرائی ۔

آخر میں شرکا ئے سمینار نے کشمیری صحافیوں اور رہنماؤں خرم پرویز اور یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ۔ سیمینار کی نظامت کےفرائض ملک ندیم نے بڑی عمدگی سے ادا کئے ۔یادر ہے مذکورہ سیمینار کی بھر پور کوریج کے لئے آن لائن اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی اور جاوید بٹ پیارا نے محنت شاقہ سے اپنے فرائض سر انجام دیئے۔

Loading