محبت کسی بھی شئے سے ہوسکتی ہے
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )محبت کسی بھی شئے سے ہوسکتی ہے لیکن اشد محبت یعنی عشق صرف خدا کو زیب دیتا ہے ،،،،،،،اس لیے کہ محبوب حقیقی اپنے عاشق کے دل کی گہرائیوں سے واقف ہوتا ہے،،،،،،،،،، جبکہ غیر کی محبت میں محبوب اپنے عاشق کے دل کی حالت سے واقف ہی نہیں رہتا،،،،، اور محبت میں انسان عقل سے اندھا ہوجاتا ہے لیکن عشق میں انسان شعور و یقیں اور حکمت کو جذب کرتے ہوے،،،،،،، اس کے انتہائی مقام (معراج) کو پہنچ جاتاہے جو کہ روح و قلب انسانی کی آنکھ اور اسکی روشنی/نور یا اسکی بینائی ہے،،،،،،،، جس سے وہ اپنے محبوب کی تخلیق کردہ کائنات نہیں،،،،،، بلکہ اس کی تخلیق کردہ کائنات کو آئینہ بناکر اس میں اپنے محبوب حقیقی اللہ کاجمال/یعنی اس کی عالمگیر شان و صفت سلامتی و نور/ یعنی اس کا دین والھدٰی/یعنی اسکا عالمگیر امن و ضبط دیکھتا ہے،،،،،،،،،، اسکی عظیم الشان بادشاہت و سلطنت کا مشاہدہ کرتا ہے
عقل و دل و نگاہ کا مرشد اولیں ہے عشق
عشق نہ ہو تو شرع و دیں بُت کدہ تصورات
( بال جبریل)
خودی ہے زندہ تو ہے موت اک مقام حیات
کہ عشق موت سے کرتا ہے امتحان ثبات