قطعہ۔۔۔روزے کی حقیقت۔۔۔شاعر۔۔۔ناصر نظامی
روزے کی حقیقت اگر پانا ہے روزے کی اصل حقیقت کو راز توحید سے خود کو آشکار کرو سحری کرو تم اپنی ہستی کی پہچان سے نور خدا کی تجلی سے افطار کرو ناصر نظامی
روزے کی حقیقت اگر پانا ہے روزے کی اصل حقیقت کو راز توحید سے خود کو آشکار کرو سحری کرو تم اپنی ہستی کی پہچان سے نور خدا کی تجلی سے افطار کرو ناصر نظامی
حضرت مریم کا روزہ ناصر نظامی جب ہوئی حضرت عیسی کی ولادت پاک لوگوں نے لگائیں حضرت مریم پہ تہمات وحی نازل ہوئی، کہہ دو اگر کوئی پوچھے مولود سے پوچھو، میں تو ہوں روزے کے ساتھ ناصر نظامی
قطعہ رحمت اور احسان کا روزہ شاعر۔۔۔ناصر نظامی منہ کا روزہ، آنکھ کا روزہ، کان کا روزہ ہاتھ پاؤں کا روزہ اور زبان کا روزہ دل ہو جائے حرص و ہوس سے مکمل پاک تب ہو گا رب کی رحمت اور احسان کا روزہ ناصر نظامی
روزے کی حقیقت اگر پانا ہے روزے کی اصل حقیقت کو راز توحید سے خود کو آشکار کرو سحری کرو تم اپنے نفس کی سر کوبی سے نور خدا کی تجلی سے افطار کرو ناصر نظامی
قطعہ روز کی حقیقت شاعر۔۔۔ناصر نظامی روزہ نہیں فقط کھانے پینے سے ، احتراز روزہ ہے زندگی گزارنے کا اعلی ، انداز روزہ ہے خدا اور بندے کے درمیاں اک ، راز خدا کرے گا عطا، اس کا اجر اور اعزاز ناصر نظامی
قطعہ لوٹ آیا ہے پھر ماہء رمضان اس میں نازل کیا رب نے قرآن سمیٹ لو اپنے رب کی رحمتیں اپنی بخشش کا تم کر لو سامان ناصر نظامی
غزل شاعر۔۔۔شہزادتابش اذیت جیسے غربت میں حقیقت بن کے رہتی ہے جہالت ویسے فطرت میں ارادت بن کے رہتی ہے رہائی کا علم لے کر گزاری ہے سلاسل میں اقامت میری فطرت میں بغاوت بن کے رہتی ہے نہ یوں مجھ پر ہنسو عہد نوی کے رازدانوں تم مرے اندر نئی دنیا حرارت بن کے …
غزل۔۔۔شاعر۔۔۔شہزادتابش Read More »
قطعہ ان کی یادوں کا کرتے ہیں مراقبہ شاعر۔۔۔ ناصر نظامی ان کے نام کے چراغ، جلاتے ہیں خانہء دل کو ، جگمگاتے۔۔۔ ہیں ان کی یادوں کا کرتے ہیں مراقبہ ان کے تصورات میں کھو، جاتے ہیں ناصر نظامی
قطعہ رمضان المبارک کی آمد آمد!! شاعر۔۔۔نا صر نظامی اے روزے دارو کر لو تیاری چیزوں کی قیمتیں ہوںگی۔ بھاری تاجر طبقہ کمائے گا۔۔۔۔ نفع خوب چمکے گی۔۔۔ دکان داری ناصر نظامی
غزل شاعرہ۔۔۔فائزہ بھٹی احساسِ تشنگی کو مٹایا نہ جا سکا تم سے تو ایک جام پلایا نہ جا سکا اک تیرگی میں ہم نے گزاری تمام شب لیکن چراغِ صبح جلایا نہ جا سکا خوشیاں تو دو قدم پہ کھڑی منتظر رہیں شاید ہمیں سے ہاتھ بڑھایا نہ جا سکا بھٹکے ہیں اس طرح سے …
غزل۔۔۔شاعرہ۔۔۔فائزہ بھٹی Read More »