Daily Roshni News

آج کل ہم میں سے زیادہ لوگ پریشان ، ڈیپریس اور ذہنی اذیت کا شکار انسانی تعلقات کی وجہ سے ہیں

آج کل ہم میں سے زیادہ لوگ پریشان ، ڈیپریس اور ذہنی اذیت کا شکار انسانی تعلقات کی وجہ سے ہیں

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )جب کوئی انسان انکی زندگیوں میں آتا ہے تو اس کا رویہ، لہجہ، انداز، برتاؤ سب  مثالی اور محبت بھرا ہوتا ہے جس کی وجہ سے انسان اس سے جذباتی لگاؤ اور دلی وابستگی  قائم کر لیتا ہے لیکن اس انسان کا  یہ مثالی رویہ مختصر عرصے کیلئے ہی چلتا ہے دیر تک یا ہمیشہ کیلئے یہ سب وہاں چل سکتا ہے جہاں کوئی انسان اپنی اصل شخصیت کی بنیاد پر تعلق بنائے،  آرٹیفیشل توجہ اور جعلی میٹھے رویے کی بنیاد پر نہیں۔اگر لوگ شروع میں خود کو ویسے ہی دکھائیں جیسے وہ ہیں تو بہت سے لوگ ایسے تعلقات بنانے سے گریز کریں اوران سب مسائل کا سامنا کرنے سے بچ سکیں۔

ڈیپریشن ایک حقیقت ہے  ایک نہایت خوفناک حقیقت ، یہ انسان کو اندر سے کھا جاتا ہے ، یہ وہ آسیب ہے جو زندہ انسانوں کے سینوں میں ہاتھ ڈال کر دلوں کو کچل ڈالتا ہے ، اس دنیا کے خوفناک ترین لوگ وہ لوگ ہیں جو اپنی آنکھوں کے سامنے کسی کو اپنی وجہ سے مرتا ہوا ، رُلتا ہوا ، سسکتا ہوا ، چیخیں مار کے روتا ہوا ، بلکتا ہوا ، اور بالآخر مر جاتا ہوا دیکھتے ہیں اور ان کے دل ٹس سے مس نہیں ہوتے !

یہ ایسے بے رحم ، بے حس اور مکار لوگ ہوتے ہیں کہ انہیں علم ہوتا ہے کہ ہماری ذرا سی توجہ اس انسان کو ٹھیک کر سکتی ہے ، یہ اپنی زندگی کی طرف لوٹ سکتا ہے ، لیکن ان کی گھٹیا انا ان کے آڑے آ جاتی ہے ! وہ انسان کے درد کو جانتے ہوئے بھی ان جانا کر دیتے ہیں اور ایک جیتا جاگتا انسان مٹی ہو جاتا ہے

اس میں زیادہ قصور ان مظلوم و  معصوم لوگوں کا اپنا بھی ہوتا ہے ! یہ ایسے خبیث لوگوں کی انا کو رو رو کر ، اپنی حالت خراب کر کے پانی دے رہے ہوتے ہیں! خوراک فراہم کر رہے ہوتے ہیں

مجھ۔سے۔جب بھی کسی نے رابطہ کیا کہ ہم محبت کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہیں تو میں مختصر دو باتیں کہتا ہوں

” چار سے چھ ماہ کیلئے خود کو حد سے زیادہ مصروف کر لیں

آگے بڑھنے کیلئے کسی کو بھول جانا پہلی شرط ہے اور کسی کو بھولنے کیلئے اس سے جڑی یادیں اور مواد دفن کرنا لازم ہے۔ مشکل ضرور ہے مگر نا ممکن نہیں ہے۔ یقین کریں کہ آپ اس شخص کو ہر جگہ سے بلاک کرنے کے بعد سارا مواد ڈیلیٹ کریں اور پھر خود کو اچھی طرح مصروف کر لیں

آپ بہت انمول ہیں خود کو سستا اور بے مول مت کریں۔ آپ ایک مکمل انسان ہیں خود میں خامیاں تلاش کرنے کی کوشش مت کریں وہ بھی اس انسان کی وجہ سے جو خود ایک سستا شخص تھا۔ اگر آپ کسی کے ساتھ وفادار اور سنجیدہ تھے لیکن وہ آپ کو چھوڑ گیا ہے تو کمی آپ میں نہیں بل کہ جانے والے میں تھی اور وہ آپ کو ڈیزور نہیں کرتا تھا۔ آپ اپنے جیسے کسی شخص کو ڈیزور کرتے ہیں جو پھر کسی موڑ پر آپ کو مل جائے گا۔ یہ فیصلہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دیں اور آپ صرف اپنے خواب اور مقاصد پر توجہ دیں۔۔

اپنی زندگی کے اندھیروں میں بھی اتنی گنجائش ضرور رکھیں کہ کوئی چراغ اگر روشنی بکھیرنا چاہے تو راستہ تنگ نہ ہو”

Loading