Daily Roshni News

آسٹریا کے شہر سالزبرگ میں چوہدری غلام مصطفی گجر کی جانب سے سفیر پاکستان محمد کامران اختر کے اعزاز میں ظہرانہ۔۔

آسٹریا کے شہر سالزبرگ میں پاکستانی سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری غلام مصطفی گجر کی جانب سے سفیر پاکستان محمد کامران اختر کے اعزاز میں ظہرانہ۔۔

آسٹریا(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق)آسٹریا میں پاکستانی سفیر محمد کامران اختر  کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی ملک و قوم کے ساتھ دلی لگاو رکھتے ہیں اور اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ دارالحکومت ویانا سے تقریبا 320 کلومیٹر دور سالزبرگ میں پاکستانی کمیونٹی کے سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری غلام مصطفی گجر کی جانب سے ان کی رہائش کا گجر ہاؤس پر بروز ہفتہ 26 جولائی 2024 کو سفیر پاکستان محمد کامران اختر، ٹاؤن میئر ولف گانگ گیارنے اور پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں آسٹریا بھر کے مختلف شہروں سے پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔ دئیے گئے ظہرانہ سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان محمد کامران اختر نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی، ڈاکٹرز، انجنئیرز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے منسلک افراد جہاں اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کو بروئے کار لاکر اپنی صلاحیتوں کو منوا رہے ہیں وہیں پر ملک وقوم کے لئے بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ٹاؤن میئر ولف گانگ گیارنے کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ اج میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ یہاں پر اس پروگرام میں موجود ہوں۔ میرے ٹاؤن میں ہمیشہ میں نے کوشش کی ہے کہ انسانیت کے لیے کام کروں اور تمام مذاہب اور کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ مل کر ہم اسٹریا کی ترقی کے لیے کام کریں۔ انسانیت کا رشتہ سب سے بڑا رشتہ ہے۔ یہاں پر ہم سب مل کر امن سے رہتے ہیں۔ کاروباری شخصیات اور نوجوانوں کے حوالے سے میں بتاتا چلوں کہ ہمارے ٹاؤن میں بہت زیادہ ترقی کر رہے ہیں۔ مجھے اس بات کا فخر ہے کہ میں ان سب کی سپورٹ سے مزید کامیابیاں حاصل کر رہا ہوں۔ اور ہماری گورنمنٹ چاہتی ہے کہ تمام لوگوں کو اسانیاں فراہم کریں۔ میں ایک دفعہ پھر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں بالخصوص میزبانوں کا جنہوں نے یہ آج پروگرام رکھا اور ہمیں پاکستانی کلچر کے حوالے سے بتایا۔ اس موقع پر میزبان چوہدری غلام مصطفی گجر کا کہنا تھا کہ اج کا ظہرانہ کا مقصد سفیر پاکستان کو سالزبرگ کے کاروباری اور سماجی شخصیات کے ساتھ متعارف کروانا ہے۔ ہم یہاں یہ بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستانی کس طریقے سے آسٹریا کے مختلف شہروں میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور سبزحلالی پرچم کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ہم پاکستان کے لیے دیار غیر میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتے ہیں اور پاکستان کا نام آسٹریا بھر میں انٹرنیشنل کمیونٹی میں روشن کر رہے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ سفیر پاکستان کو اج کا ظہرانہ پسند ائے گا ہم دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور تمام انے والے مہمانوں کا جو اج اس ظہرانہ میں تشریف لائے۔ظہرانہ میں خصوصی مہمان جرمنی سے رانا کاشف،سالزبرگ سے چوہدری غلام مرتضی گجر،چوہدری اظہر ورک، چوہدری زبیر احمد،احسان اللہ ڈھینڈہ ،خان مشاہد،ماجد وحید، رانا شوکت, الطاف حسین،ثنا اللہ گجر،محمد ثقلین، ارشد گجر،چوہدری امرا گجر، چوہدری رحمان گجر، چوہدری حارث منور گجر،  ویانا سے پاک فرینڈ اسٹریا کے صدر علامہ غلام مصطفی بلوچ،الطاف جمال، ریاض بلوچ،پاکستان عوامی پارٹی کے صدر امجد بھٹی،منیر مغل اور محمد جمشید نے خصوصی شرکت کی۔ عیسائیے کے اخر میں ملک پاکستان فلسطین اور کشمیری مسلمانوں کے لیے رانا شوکت نے خصوصی دعائیں کی۔ ظہرانہ میں پاکستانی اور عربی کھانے رکھے گئے تھے جنہیں مہمانوں نے بہت پسند کیا۔ اخر میں چوہدری غلام مصطفی گجر، چوہدری مرتضی گجر اور چوہدری ازر ورک کی جانب سے تمام لوگوں کا ظہرانہ میں انے کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Loading