Daily Roshni News

آنکھ میں سولر پینل لگا کر بینائی بحال کرنے کا منصوبہ

آنکھ میں سولر پینل لگا کر بینائی بحال کرنے کا منصوبہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )آنکھ کی پتلی میں سولر پینل لگا کر بینائی بحال کرنے پر تجربات کیے جارہے ہیں۔ نیورو پروستھیٹک دنیا بھر میں ایک ابھرتی ہوئی سائنسی فیلڈ ہے۔ جس میں ایسے آلات کی تیاری پر کام کیا جا رہا ہے جو اعصابی نظام سے منسلک ہو کر غیر فعال انسانی اعضاء کو دوبارہ فعال کر سکتے ہیں۔ اسکی ایک اہم مثال کو کلئیر امپلانٹ کہتے ہیں۔ جسے عشروں سے سماعت کی بحالی کے لئے کان میں نصب کیا جارہا ہے۔ اب اس فیلڈ میں مزید ایک فدم آگے بڑھتے ہوۓ یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز کے سائنسدان ایک ایسی ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں۔ جس میں انسانی آنکھ کے ریٹینا میں سولر پینل لگا کر بینائی کو بحال کیا جا سکتا ہے۔

Loading