Daily Roshni News

آٹھ فروری، کون بنے گا وزیر اعظم ، فیصلہ عوام کا۔۔۔تجزیہ۔۔۔ شہزاد قریشی

8 فروری، کون بنے گا وزیر اعظم ، فیصلہ عوام کا

ووٹ سوچھ سمجھ کر دیں، ایسا لیڈر چنیں جو مسائل حل کر سکے

بجلی ، گیس لوڈ شیڈنگ، بے روزگاری اور جرائم کا خاتمہ کون کریگا

مغرور اور فنانسرز کے پیسے پر الیکشن لڑنے والوں کو مسترد کر دیں

تجزیہ۔۔۔ شہزاد قریشی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔تجزیہ۔۔۔شہزاد قریشی)آئیے! آپ کا انتظار تھا۔ 8 فروری الیکشن کا ،بجلی ، گیس کی لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، بنیادی ضروریات زندگی سے کوسوں دور عوام کے پاس سیاسی جماعتوں کے نامزد کردہ امیدوار دوبارہ ووٹ لینے کی غرض سے حاضر ہوں گے، کون کرے گا،وزیر اعظم ہاؤس پر قبضہ، کون سی سیاسی جماعت عام آدمی کے مسائل اور ریاستی مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی؟ یہ بات تو طے ہے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت دو تہائی اکثریت حاصل نہیں کر پائے گی، 8 فروری کے الیکشن صرف الیکشن نہیں ، ملک اور قوم کے لا تعداد مسائل کے ساتھ جمہوری نظام کی بقا ، عالمی اور ملکی قیادت کابھی معاملہ ہے، کون کرے گا قیادت؟ یہ فیصلہ بھی عوام نے کرنا ہے ہلکی معیشت کا جو حال ہمارےسامنے ہے، ملک کو بے پناہ چیلنجز در پیش ہیں، فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ کس سیاسی جماعت پر بھروسہ کیا جائے جو مسائل میں ڈوبی ریاست اور اندھیروں میں ڈوبے عوام کو روشنیوں کی ۔ طرف لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے، تمام سیاسی جماعتیں 8 فروری کا انتظار کر رہی ہیں اور – عوام بھی ، امید ہے عوام لینڈ مافیا، کرپٹ، جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والے تکبر اور غرور کی حدوں کو کر اس کرنے والوں ، سیاسی جماعتوں کے فنانسروں کو ووٹ نہیں دیں گے۔ قوم نے – فیصلہ کرنا ہے کہ قومی قیادت کس کے سپرد کرنی ہے ۔ایسی قیادت کا فیصلہ نہ کرنا جو دیوان خانوں تک محدود ہو یا اقتدار کی چوکھٹ پر بیٹھ کر اقتدار کےمزے لوٹے اور عوام اندھیروں میں ہی ڈوبے – رہیں، قیادت کے ذریعے ہی تبدیلی ممکن ہوا کرتی ۔ ہے اعلیٰ قیادت کا انتخاب ہی تبدیلی لاسکتا ہے باقی سب فریب ہے۔

Loading