Daily Roshni News

احمد  نوازفردوسی  کا بغداد غوث ِ اعظم ؓ کے مزار سے جاوید عظیمی سے ٹیلی فونک رابطہ۔۔۔۔

احمد  نوازفردوسی  کا بغداد غوث ِ اعظم ؓ کے مزار سے

جاوید عظیمی سے ٹیلی فونک رابطہ۔۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی)ماہ ربیع الثانی کی گیارہ تاریخ کو عراق کے شہر بغداد میں امام الاولیاء ؒ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؓ کے مزار پر بڑی گیارہویں شریف کا انتہائی عقیدت و احترام سے انعقاد کیا جاتاہے۔دنیا بھر سے زاہرین آپؓ کے مزار پر پہنچ کر حاضری دیتے ہیں اور بڑی گیارہویں شریف کئ تقریب میں شرکت کرکے آپؓ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کی جانی پہچانی شخصیت حاجی احمد نواز فردوسی اپنی اہلیہ کے ہمراہ غوث اعظمؓ کے مزار پر موجود ہیں۔عین بڑی گیارہویں کی شام انھوں نے ڈیلی روشنی کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی کو بذریعہ ٹیلی فون کرکے براہ راست ان کے لئے دعائیں کیں اور گیارہویں شریف کی مبارکباد بھی دی جس پر جاوید عظیمی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں بھی دعائیہ  کلمات ادا کئے۔

Loading