Daily Roshni News

جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں 28جون 2023کوپہلی جماعت صبح 8:00جبکہ دوسری جماعت10:00بجے ادا کی جائے گی،

جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں 28جون 2023کو

پہلی جماعت صبح 8:00جبکہ دوسری جماعت10:00بجے

ادا کی جائے گی۔۔۔

نیدرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) اسلامی مہینے ذلجھہ کا چاند نظر آگیا ، چاند کے نظر آتے ہی ہالینڈ بھر کے تمام مساجد اور اسلامی مراکز نےعید الاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں جامع مسجد غوثیہ  ایمسٹرڈیم کی انتظامیہ نے امسال عیدالاضحیٰ کی نماز بروز بدھ28جون2023کو ادا کرنے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔انتظامیہ کے مطابق نمازیوں کی کثیر تعداد ہونے کے باعث نماز عید کی دو جماعتیں ہوں گی تفصیلات کے مطابق پہلی جماعت صبح 8:00بجے ہو گی جس کی امامت مذکورہ مسجد کے امام و خطیب علامہ حافظ محمد عمران جیلانی  کریں گے، جبکہ دو گھنٹے کے وقفے کے بعد دوسری جماعت صبح 10:00بجے ہو گی جو قاری محمد اسد کی امامت میں ادا کی جائے گی۔ مسجد کی انتظامیہ نمازیوں سے ملتمس ہے کہ وقت کو ملحوظ خاطر  رکھیں اور نماز کی ادائیگی کے لئے جوق درجوق تشریف لاکر انتظامیہ شکریہ ادا کرنے کا موقعہ فراہم کریں ۔ اس سلسلے میں مزید معلومات کے لئے خبر  کے ساتھ نیچے دیئے گئے پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

Loading