Daily Roshni News

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے دورہ کرغزستان منسوخ ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کرغز حکومت نے موجودہ صورتحال میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام کو بشکیک نہ آنے کا مشورہ دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرغز حکومت نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو کہا کہ موجودہ صورتحال میں اعلیٰ سطح کے وفد کے آنے سے دنیا میں منفی تاثر جائے گا۔ کرغز حکومت نے تجویز دی ہے کہ نچلی سطح کے کسی عہدیدار کو بھجوا دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق کرغز حکومت کا کہنا تھا کہ حالات کنٹرول میں ہیں، ایک رات کے علاوہ کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ایڈیشنل سیکرٹری لیول کے افسر کو بشکیک بھجوایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستان طالبعلموں پر تشدد کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور طلبہ کی وطن واپسی کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام کو فوری طور پر بشکیک پہنچنے کی ہدایت کی تھی بعد ازاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام کا دورہ کرغزستان اچانک ملتوی کردیا گیا تھا۔

Loading