لبنان کی سرحد پر قرون وسطیٰ دورکے ہتھیاروں کا استعمال کرنے پر اسرائیلی فوج شہریوں کی طرف سے تنقید اور تضحیک کےنشانے پر آگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ جنگجو جنوبی لبنان میں جھاڑیوں میں چھپ کر اسرائیلی علاقوں پر راکٹ فائرکرتےہیں جس کے باعث اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں جھاڑیوں کو آگ لگانے کے لیے منجنیق سے آگ کےگولے پھینکے۔
منجنیق کی ویڈیو وائرل ہونے پر اسرائیلی عوام میں شدید غصے کی لہردوڑ گئی، کئی اسرائیلی شہریوں نے ویڈیو شئیر کرکے اپنی ہی فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ منجنیق سرحد پر تعینات ریزرو فوجیوں نے تیار کی تھی، ویڈیو ایک ماہ یا اس سے زائد عرصے پہلےکی ہے۔
ایک اسرائیلی شہری نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ منجنیق سے اسرائیلی فوج جلد حزب اللہ کو تباہ وبرباد کردے گی، یہ دیکھ کریقین ہوگیا کہ اسرائیلی فورسز شکست سے دوچار ہوچکی ہیں۔