Daily Roshni News

اسرائیل نے غزہ پر حملے تیز کردیے، بمباری سے مزید 172 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج  نے غزہ پر حملے تیز کردیے ہیں،گزشتہ24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 172 فلسطینی شہید ہوگئے۔

 جنوبی غزہ میں صیہونی فوج نے رات بھر بمباری کی جس  سے مزید 172 فلسطینی شہید ہوگئے۔القدس ٹی وی کے نیوز ڈائریکٹر بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔

فلسطینی حکام کے مطابق 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 326 فلسطینی زخمی ہوئے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہےکہ7  اکتوبرسےاب تک اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 24 ہزار 620 ہوگئی ہے۔7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 61 ہزار  830 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں مواصلات کا طویل ترین بریک ڈاؤن بھی ایک ہفتے سے جاری  ہے۔

اسرائیلی فوج  نے مغربی کنارے میں بھی پُرتشدد کارروائیاں بڑھا دی ہیں، طولکرم کا محاصرہ دوسرے روز  بھی جاری ہے ۔

اسرائیلی ڈرون حملوں اور  چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران 11 فلسطینی شہید ہوگئے اور  متعددکو گرفتارکرلیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے طولکرم میں تمام داخلی راستے بندکردیے، اسرائیلی فوج بلڈوزر کے ذریعے فلسطینی املاک کو  تباہ کر رہی ہے۔

ادھر لبنانی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ممنوعہ وائٹ فاسفورس کی شیلنگ کی ہے۔

Loading