واشنگٹن: امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل غزہ جنگ بندی مذاکرات میں مددگار نہیں ہوگا۔
جوائنٹ بیس اینڈریوز پرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پربہت تشویش ہے، اسماعیل ہنیہ کا قتل غزہ جنگ بندی مذاکرات میں مددگارنہیں ہوگا۔
امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے آج براہ راست بات ہوئی ہے، نیتن یاہو پر یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی معاہدےکےلیے زوردیا ہے۔
واضح رہے کہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے شہر تہران میں مبینہ اسرائیلی میزائل حملے میں شہید کیا گیا جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں موجودہ کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔