Daily Roshni News

اسپیشل اولمپکس میں پاکستان کا ایک اور گولڈ میڈل، مجموعی تعداد 10 ہوگئی

اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا جس کے بعد پاکستان کے گولڈ میڈلز  کی تعداد  10 ہوگئی ہے۔

پاکستان کے سفیر عابد نے سائیکلنگ ایونٹ کی 10 کلومیٹر دوڑ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

خواتین سائیکلنگ میں پاکستان کی مدیحہ طاہر نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

اس سے قبل پاکستان کے محمد لقمان نے اسپیشل ورلڈ گیمز کی 100 میٹر ریس میں گولڈ میڈل حاصل کیا، محمد لقمان نے 100 میٹر ریس کافاصلہ15.21 سیکنڈز میں مکمل کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے لانگ جمپ میں بھی دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

پاکستان کے میر واعظ نے 3000میٹر ریس میں سلور میڈل جیتا، انہوں نے فاصلہ 10 منٹ اور 11 سیکنڈ میں مکمل کیا۔

پاورلفٹنگ میں حبیب اللہ نے 83 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں ڈیڈ لفٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ انہوں نے اسکواٹ، بینچ پریس اور کمبائنڈ ویٹ میں بھی سلور میڈلز اپنے نام کیے۔

فیلڈ ہاکی کے مکس ایونٹ میں پاکستان نے برونز میڈل جیتا، تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے پیراگوئے کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔

سوئمنگ کی 50 میٹر فری اسٹائل میں پاکستان کے حسن پٹیل نے برونز میڈل جیت لیا جبکہ ٹینس ایونٹ کے ویمنز سنگل ایونٹ میں پاکستان کی سعدیہ جنید نے سلور میڈل جیتا۔

باسکٹ بال ایونٹ میں پاکستان یونیفائیڈ مینز نے پاکستان یونیفائڈ مکس کو شکست دے کر برونز میڈل اپنے نام کرلیا۔

Loading