Daily Roshni News

اس وقت ایک کروڑ بیس لاکھ پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

اس وقت ایک کروڑ بیس لاکھ پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )گزشتہ 12 ماہ میں نو  لاکھ  کے قریب پاکستانی قانونی طور پر پاکستان سے باہر چلے گئے ہیں ۔اس خبر کو دو طریقوں سے پیش کیا جا رہا ہے ۔بری خبر  کے طور پر کہ دماغی ہجرت ہو رہی ہے ۔اور دوسرا نقظہ نظر مثبت ہے کہ لوگ مسائل سے فرار ہو کر پاکستان جتنی محنت سے تین سے دس گنا تک کمائیں گے اور کچھ بہت ہی آگے نکل جائیں گے اور بزنس ٹائیکون بنیں گے ۔کثیر زر مبادلہ بھیجیں گے ۔خاندان کو بہتر معیار زندگی دے سکتے ہیں۔

ہجرت دنیا کا مشکل ترین کام ہے ۔اپنوں کو چھوڑنا اور ایک نئے کلچر میں جا بسنا ہمت کا کام ہے ۔آج کل کے حالات کے مطابق میں اس خبر کو مثبت سمجھتا ہوں ۔سمندر پار پاکستانی تیس ارب ڈالر کے قریب  پاکستان بھیجتے ہیں اور انہیں پیسوں نے چند سالوں سے پاکستان کو سہارا دیا ہوا ہے ڈی فالٹ نہیں ہونے دیا ۔

پاکستان کے مہنگائ کا مقابلہ روپے سے کرنا مشکل ہے ۔آپ کو ڈالر ،ریال درہم،پاؤنڈ ،یورو میں کمانا ہے اور روپوں میں خرچ کرنا ہے ۔آپ کے پردیس کاٹنے سے ہی آپ کی فیملی ایک اچھی  زندگی گزارے گی ۔وگرنہ چند ایک لوگوں کو چھوڑ کر آپ سسک کر  کر ،حسرتوں بھری زندگی گزاریں گے۔جائز خوشیوں کے لیے بار بار سوچیں گے ۔اس لیے چند سالوں کے لیے پاکستان سے نکلیں ۔

 مزید تیس لاکھ افراد بھی پاکستان سے چلے جائیں تو یہاں کے معاملات آسانی سے چلتے رہیں گے ۔یہاں بے روزگاری کم ہو گی ۔اس لیے فکر مند نہ ہوں ۔چوبیس کروڑ میں سے تیس لاکھ افراد کے نکلنے سے زیادہ مسائل پیدا نہ ہوں گے۔

اپنے بجٹ کے مطابق یہاں سے نکلیں ۔چار پانچ  لاکھ روپے بجٹ ہے تو بحرین ،دوبئ ،عمان چلے جائیں ۔

آٹھ لاکھ کے قریب بجٹ ہے تو سعودیہ چلے جائیں۔اگر کینیڈا کا LIMA افورڈ کر سکتے ہیں آئیلٹس کر سکتے ہیں تو کینیڈا چلے جائیں ۔کینیڈا  کا  خرچ ۔۔۔۔LMIA۔۔۔خریدنے کی صورت میں ایک کروڑ روپے تک آتا ہے ۔جس میں پوری فیملی کی ٹکٹس  بھی شامل ہیں ۔

پرتگال بزنس کی بنیاد پر سیٹلمنٹ پروگرام بھی آپ فیملی سمیت شفٹ ہو سکتے ہیں۔ یہ بہت اچھا پروگرام ہے ۔بہت جلد پاسپوٹ ملتا ہے ۔تعلیم مفت و دیگر سہولیات اسکے علاؤہ ہیں ۔آئیلٹس کی ضرورت بھی نہیں ہے ۔اس بزنس  پروگرام میں آپ نے 30 ہزار یورو بینک میں جمع رکھنے ہیں ۔پوری فیملی کیساتھ موو کرنے کے لیے یہ بہے اچھی آپشن ہے۔

اللہ کی دنیا بہت خوبصورت ہے ۔بڑے اچھے لوگ رہتے ہیں اس دنیا میں ۔

تیسرے درجے کی زندگی سے نکلیں ،قانون کی حکمرانی اپنی آنکھوں سے دیکھیں ،بچوں کو اچھی تعلیم دلوائیں وہ بھی فری ۔ورلڈ کلاس ہیلتھ کئیر سہولیات کا مزہ لیں ۔اگلی نسل کو بہتر مستقبل دے کر جائیں۔

میں پاکستان کے مستقبل سے مایوس نہیں لیکن پریشان ضرور ہوں ۔اس پریشانی کا مقابلہ پاکستان میں رہتے ہوئے کرنا بڑا مشکل کام ہے اس لیے جلد ازجلد یہاں سے کم از کم عارضی طور پر ضرور نکلیں۔اگر پاکستان میں  ہی رہنا ہے تو ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

#ریحان_باقر

#ریحانیات

Loading