Daily Roshni News

اللہ ہو سکون، خوشی اور اطمینان

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )وہ کہتے ہیں میرا دل کرتا ہے میں رو رو کر کسی کو  اپنے دل کی کیفیت بتاؤں ۔۔کہ میں کس غم کو لے کر پچھلے کچھ سالوں سے سکون میں نہیں ہوں ۔۔۔۔میں نے  اُن سے  کہا ۔۔۔ کہ کیوں دنیا کہ سہارے تلاش کرتے ہو اسے بتاؤ جو تمہیں سننا چاہتا ہے

اسے بتاؤ جو تم سے بیزار نہیں ہوتا ۔۔۔اسے بتاؤ جو تمہیں تم سے زیادہ جانتا ہے

وہ کہنے لگے !!لیکن اللّه تو پہلے سے جانتا ہے سب، اللّه کو پتا ہے میں سکون میں نہیں ہوں ۔۔بہت بار بتایا ہے اللّه کو میں نے ان سے کہا ۔۔۔

شاید کہ اس بار بتانے سے تم جس غم میں مبتلا ہو وہ سکھ میں بدل جاۓ

شاید کہ اس بار بتانے سے تمہیں تمہارے صبر کا صلہ مل جائے

شاید کہ اس بار بتانے سے تمہارا بکھرا وجود سمٹ جاۓ

شاید کہ اس بار بتانے سے نا ممکن ،ممکن بن جاۓ

شاید کہ اس بار بتانے سے تمہارے بے چین دل کو سکون  جاۓ ۔۔

شاید کہ اس بار بتانے سے تمہیں دنیا کے سہاروں کی حاجت نہ رہے

شاید کہ اس بار بتانے سے تمہیں اللّه ہی مل جاۓ۔۔۔۔۔

بیشک جسکو اللّه کا سہارا مل گیا اسے کسی سہارے کی حاجت نہیں رہتی ۔۔۔۔۔۔۔۔

Loading