Daily Roshni News

الوداع اردو

سنو یہ فخر سے اک راز
ہم بھی “فاش” کرتے ہیں
کبھی ہم منہ بھی دھوتے تھے
مگر اب “واش” کرتے ہیں

تھا بچوں کےلیے بوسہ
مگر اب “کس” ہی کرتے ہیں
ستاتی تھی کبھی یادیں
مگر اب “مس” ہی کرتے ہیں

چہل قدمی کبھی کرتے تھے
اور اب “واک” کرتے ہیں
کبھی کرتے تھے ہم باتیں
اور اب “ٹاک” کرتے ہیں

کبھی جو امی ابو تھے
وہی اب ممی پاپا ہیں
دعائیں جو کبھی دیتے تھے
وہ بڈھے سیاپا ہیں

کبھی جو تھا غسل خانہ
بنا وہ “باتھ روم” آخر
بڑھا جو ایک درجہ
بنا وہ “واش روم” آخر

کبھی تو درد ہوتا تھا
مگر اب “پین” ہوتا ہے
پڑھائی کی جگہ پر
اب تو “نالج گین” ہوتا ہے

Loading