Daily Roshni News

انڈر 19 ورلڈکپ سیمی فائنل: پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ گرگئی

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 59 رنز پر گرگئی۔

180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے اور اس وقت دوسری اننگز میں 19 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے۔

یہ میچ جنوبی افریقا میں کھیلا جارہا ہے جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم 48.5 اوورز میں 179 رنز بناسکی اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے اذان اویس اور عرفات منہاس 52، 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ شمائل حسین 17، شاہزیب خان 4، سعد بیگ 3، احمد حسن 4، ہارون ارشد 8، عبید شاہ 6، محمد ذیشان 4 اور علی رضا صفر پر آؤٹ ہوئے۔ نوید احمد خان 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

قومی ٹیم کی قیادت سعد بیگ کررہے ہیں، اس کے علاوہ ٹیم میں شاہزیب خان، شمائل حسین، اذان اویس، احمد حسن، ہارون ارشد، عرفات منہاس، عبید شاہ، محمد ذیشان، علی رضا اور نوید احمد خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے  پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی اور ایونٹ کا فائنل 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔

Loading