اولڈہم کی سیاسی سماجی شخصیت ملک طارق محمود کی والدہ کا انتقال، سیاسی و سماجی شخصیات کا اظہار تعزیت
اولڈہم (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) اولڈہم کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیت ملک طارق محمود کی والدہ ماجدہ پاکستان میں انتقال کر گئیں۔ ملک طارق کے برطانیہ پہنچنے پر نواحی ٹاؤن اولڈہم میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر اظہارِ تعزیت کیا۔
اونر آف احمد برادرز چوہدری عقیل احمد، چوہدری عظمت پسوال، چوہدری جاوید گجر، سید زین العابدین شاہ، چوہدری عمرباجوہ اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی۔
اس موقع پر تعزیت کرنے والوں نے ملک طارق محمود اور ان کے خاندان کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
ملک طارق محمود نے اپنے عزیزوں، دوستوں اور سیاسی و سماجی شخصیات کا شکریہ ادا کیا جو اس غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ شریک ہوئے۔