Daily Roshni News

اولیائے ظاھـرین اور اولیائے مستورین !!!

اولیائے ظاھـرین اور اولیائے مستورین !!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )” اولیائے ظاھرین ” کے سپرد مخلوقِ خدا کی ھدایت واصلاح ھوتی ھے ۔ یہ لوگ مخلوق خدا کی ھدایت اور اصلاح کے لیے اپنی زندگی وقف کر دیتے ھیں اور اپنے فرائض سے کبھی غافل نہیں ھوتے ۔ وہ دشوار ترین حالات کے سامنے بھی اپنے کام پر مامور رھتے ھیں ۔

” اولیائے مستورین ” کے سپرد انصرام امور تکوین ھوتا ھے ۔ یہ اغیار کی نگاھوں یعنی نگاہِ ظاھرین سے مستور اور پوشیدہ ھوتے ھیں ۔ مگر یہ بھی صاحب خدمت ھوتے ھی  ۔ انہیں اپنے انصرامی امور کی سرانجام دھی کے سلسلہ میں اظہار کی ضرورت نہیں ھوتی ۔ انہیں اصطلاح صوفیہ میں ” رجال الغیب ” اورمردانِ غیب کہا جاتا ھے ۔ ان میں سے ایسے لوگ ھوتے ھیں جو انبیاء علیھم السلام کی اتباع میں ان کے قدم بہ قدم چل کر عالم شہادت تک رسائی حاصل کرتے ھیں اور ” مستویٰ الرحمٰن ” کا مقام پاتے ھیں ۔ وہ نہ تو پہچانے جا سکتے ھیں  اور نہ ان کے وصف بیان کیے جا سکتے ھیں ۔ حالانکہ وہ عام انسانی شکل میں رھتے ھیں اور عام انسانوں کے درمیان صبح وشام مصروفِ کار رھتے ھیں ۔

نگاہ میں برق نہیں چہرہ آفتاب نہیں

یہ بات کیا ھے ؟ انہیں دیکھنے کی تاب نہیں

ان میں سے ایسے حضرات بھی ھیں جو اپنے اپنے مقامات پر متعین ھیں ۔ عالم احساس میں جس انسان کی شکل چاھیں اختیار کر سکتے ھیں لوگوں کوپردہء غیب سے پیچھے خبریں دیتے ھیں ۔پوشیدہ امور سے بعض اوقات پردہ اٹھا دیتے ھیں اور پھر ان میں سے ایسے حضرات بھی ھیں جو تمام کائنات ارضی پر پھرتے رھتے ھیں ۔ لوگوں سے اپنا تعارف کراتے ھیں اور پھر آناََ فاناََ غائب ھو جاتے ھیں  ۔ ان سے باتیں کرتے ھیں ۔ان کی مشکلات کا حل بتاتے ھیں ۔ ان کے مسائل کا جواب دیتے ھیں اور جنگلوں ، پہاڑوں ، صحراؤں  اور سمندروں میں قیام کرتے ھیں  ۔ ایسے حضرات میں سے قوی تر حضرات شہروں میں بھی قیام کرتے ھیں ۔ صفات بشری کے ساتھ صبح وشام بسر کرتے ھیں ۔ آبادیوں میں اعلیٰ مکانات میں رھائش پزیر ھوتے ھیں ۔ احباب کی شادی اور غمی میں شریک ھوتے ھیں ۔ لوگوں کو اپنے معاملات میں شریک کرتے ھیں ۔ بیمار پڑتے ھیں تو اپنے حلقہء احباب سے عیادت کرواتے ھیں اولاد واسباب ، احوال واملاک رکھتے ھیں ۔

Loading