Daily Roshni News

ایران پاکستان کا ہمسائیہ، بھارت سے دوستی کیسی ؟

ایران پاکستان کا ہمسائیہ، بھارت سے دوستی کیسی ؟

راکٹ حملے نے سوال اٹھا دیئے ، یہ خامنہ ای کی پالیسی تھی ؟

پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ جیت چکا، قربانیوں پر عالم گواه!

تہران فلسطین پر خاموش، خامنه ای اسلامی اتحاد کے داعی تھے

اسلام آباد (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ شہزاد قریشی ) ایران نے عین اس وقت تین اسلامی ممالک کےشہروں پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا بہانہ بناکر حملہ کیا جب بھارتی وزیر خارجہ ایران کےدورے پر تھے ، کیا ایران آیت الله خامنه ای(مرحوم) کی پالیسی پر گامزن ہے یا بھارت کیخارجہ پالیسی پر؟ آیت الله خامنه ای عالم اسلام کو ایک جگہ اکٹھا دیکھنا چاہتے تھے، اسلامی ممالک کے شہروں پر حملہ ان کی پالیسی ہو ہی نہیں سکتی ، ایک طرف غزہ لہولہان ہے خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں دوسری طرف ایران کی طرف سے پاکستان جو ایران کا ہمسایہ ملک بھی ہے اور اسلامی ریاست بھی ، بلوچستان پر راکٹ کے حملے نے ہلا کر رکھ دیا ہے، نائن الیون کےبعد پاکستان نے دہشت گردوں اور انتہا پسندی کا صفایا کر دیا ہے، ضرب عضب اور ردالفسادجیسے آپریشن میں پاک فوج اور جملہ اداروں اور عوام نے جو قربانیاں دیں ایک عالم گواہ ہے آج بھی بھارت افغانستان کے ذریعے دہشت گردوں کو پاکستان میں داخل کر رہا ہے، پاکستان ایک پر امن ملک ہے خطے میں امن چاہتا ہے، پاکستان ایران سمیت افغانستان اور دیگر ہمسایہ ممالک سے دوستی اور امن چاہتا ہے، وزارت خارجہ نے اس واقعہ پر ایران سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا تاہم ایران کو بھی اپنی اس پالیسی کو تبدیل کرنا ہوگا تا کہ آئندہ کے لئے کوئی ایسا واقعہ رونما نہ ہو، جس سے خطے کے امن کو نقصان پہنچے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہے، نائن الیون کے بعد بڑی قربانیوں کے بعد ملک میں امن بحال ہوا، دہشت گردوں نے پاکستان کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا تھا، جانی اور مالی نقصان کی دنیا گواہ ہے۔

Loading