Daily Roshni News

ایوانِ اقبال میں پہلی سیرت کانفرنس سے خطاب۔۔مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

ایوانِ اقبال میں پہلی سیرت کانفرنس سے خطاب

مکمل کتاب : خطباتِ لاہور

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

انتخاب۔۔۔نسرین اختر عظیمی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایوانِ اقبال لاہور میں مارچ ۲۰۰۴ء کو مراقبہ ہال لاہور کے زیرِ اہتمام ایک سیرت کانفرنس بعنوان “اُسوۂِ حسَنہ سے معاشرہ میں راہنمائی ” کا انعقاد کیا گیا اس کا گذشتہ سے پیوستہ  حصہ

اسوۂ حسنہ یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی طرزِ فکر آپ کو حاصل ہو….

اب رسول اللہ ﷺ کی طرزِ فکر کے بارے میں دو باتیں ہمارے سامنے ہیں:

ایک طرزِ فکر ․․․․․ رسول اللہ ﷺ کی نبوت سے پہلے کی زندگی کی ہے…. لیکن ․․․․․ نبوت سے پہلے کی رسول اللہ ﷺ کی زندگی میں بھی کہیں آپ کو ․․․․․ جھوٹ نہیں ملے گا…. کہیں کھوٹ نہیں ملے گا۔

نبوت کے بعد کی زندگی بھی یہی زندگی ہے۔ آپ دیکھیں ․․․․․ کہ قریشِ مکہ نے جب کہا کہ آپ ﷺ ہمارے دین کو برا نہ کہو۔ اگر تو پیسہ چاہتے ہو تو لو ․․․․․ یہ پیسہ لے لو۔ بادشاہ بننا چاہتے ہو تو ہم تمہیں بادشاہ بنا دیں گے۔ کہیں شادی کرنا چاہتے ہو․․․․․ تو شادی کر دیں گے۔

تو حضور ﷺ نے فرمایا کہ نہیں ․․․․․․ میرے ذمے اللہ کا پیغام ہے کہ اللہ وحدہٗ لا شریک ہے ․․․․․ اس کے بغیر ․․․․․ پر ستش نہیں کی جا سکتی۔ میرے ایک ہاتھ پہ چاند اور ایک ہاتھ پہ سورج رکھ دو…. میرا ایک ہی پیغام ہے:

اللہ وحدہٗ لاشریک ہے۔ اس کے بغیر کسی کی پر ستش نہیں ہو سکتی….

حضور علیہ الصّلوٰۃ و السّلام اس پر قائم رہے۔

قرآن کریم کی جتنی بھی آیتیں معاشرے کے متعلق ہیں․․․․․ جب آپ ․․․․․ ان کو پڑھیں گے تو وہ ․․․․․ بڑی آسانی سے ․․․․․ حضور ﷺ کی زندگی میں ․․․․․ آپ کو ․․․․․ نظر آجائیں گی۔

لیکن ․․․․․ پہلے یہ طے کرنا ہے کہ ․․․․․ اسوۂ حسنہ کیا ہے ؟

پھر․․․․․ اس اسوۂ حسنہ کو معاشرے میں رائج کرانا ہے۔

اسوۂ حسنہ یہ ہے کہ، اللہ کے ساتھ براہ راست ایک ربط، تعلق قائم ہونا چاہئے…. آپ کے ذہن میں یقین ہونا چاہئے کہ اللہ دیکھ رہا ہے…. یہ علم ہونا چاہئے کہ جہاں آپ چار ہیں وہاں پانچواں اللہ ہے….. جہاں تم ایک ہو وہاں دوسرا اللہ ہے…. آپ کے یقین میں یہ بات راسخ ہونی چاہئے کہ اللہ آپ کی رگِ جاں سے زیادہ قریب ہے…. جو آپ کرتے ہیں․․․․․ وہ اللہ جانتا ہے…. جو آپ چھپاتے ہیں․․․․․ وہ اللہ دیکھتا ہے…. یہ سب قرآن ہے۔

انتخاب  : نسرین اختر عظیمی

Loading