Daily Roshni News

ایک لفظ “امی” ہے

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایک لفظ “امی” ہے __  جو قرآن مجید کی 2 سورتوں میں پیارے نبی ﷺکے لئے نازل ہوا۔

تفسیروں، ترجمعہ اور دینی کتابوں میں لفظ “امی” کا مطلب  TRANSLATOR ” نے “ان پڑھ” لکھ دیا۔ اور یوں کھلے عام _ ہر کوئی پیارے نبی ﷺ کی ذات مبارکہ کی توہین کرتا یے۔ اس غلط ترجمعہ، توہین رسول اور گستاخی کو اتنا زیادہ دہرایا گیا کہ _ برصغیر کے مولویوں اور مسلمانوں کے دینی عقیدہ میں (نعوذ بالله من ذلك) آنحضور ﷺ “ان پڑھ” ہیں. دوسری طرف یہی مفسر یا ٹرانسلیٹر لفظ ام/امی !  کو ماں یا Foundation کہتے ہیں. جیسے ام القرا، ام الکتاب وغیرہ.

مگر رسول اکرم ﷺ کی ذات کو امام الانبیاء ، رسولوں کے سردار، Founder یا شفقت کامنبع کے معنوں میں لینے کے بجائے __ “غیر منقول، ان پڑھ”  کرتےہیں۔ (نعوذ بااللہ)

قرآن مجید اور حدیثوِں میں رسول اکرم ﷺ “معلم انسانیت” ہیں۔

علم نبیوں کا ورثہ ہے. اور نبی کی ذات __ “الکتاب” ہے جس سے عالمین، کائنات اور ارض و سما میں مختلف علوم و نور کے چشمے پھوٹتے ہیں.

بنیادی طور پر Translators نے رسول خداﷺ کی ذات و صفات کو ایک _ عام انسان سمجھ کر سوچا اور لکھا ہے. اور بری بات _ TRANSLATORS یا راویوں، مترجموں کی لکھی گئی کتابوں پر فرقے بھی بن گئے۔

حقیقت ہمیشہ ایک اور سچ ہے. اس میں دنیا یا انسانوں کا ذہنی ارتقا، تخیل، قیاس، فقہی، مفروضہ یا رائج علوم شامل نہیں ہوتے.

رسول “جانب دار”  یا “متاثر” نہیں ہوتے. ان کا عمل، کردار، فکر، اصول، قانون غیر متغیر ہیں. فطرت سے ہم آہنگ ہیں. ان پر نازل ہوئی آسمانی کتابیں ہر زمانے اور وقت کے فہم اور ٹیکنالوجی کے ٹرم ز سے مکمل ہیں. دنیا کے ہر زمانے، ہر کونے کا ہر فرد اپنی فہم اور سوچ سے ان الہامی تعلیمات کو سمجھتا اور اپناتا ہے.

جب “کتاب” اتنی جامع اور  Updated ہو __ تو قیامت تک امت کو اس کی تعلیم اور تزکیہ کرتے رسول مبارک ﷺ کو  “ان پڑھ” کے معنوں میں کیوں  لیا جاتا ہے؟؟

یہاں ان پڑھ یا غیر منقول کے بجائے __ امام الانبیآء پڑھا جائے۔

لفظ امی والی __ 2 آیات کا اردو میں مشہور و معروف ترجمعہ :

الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ(7:157)

وہ جو رسول کی پیروی کرتے ہیں ، غیر منقول پیغمبر ، جن کو وہ تورات اور انجیل کے بارے میں لکھا ہوا پاتے ہیں ، جو ان پر صحیح باتوں سے لطف اٹھاتے ہیں اور ان کو حرام سے منع کرتے ہیں اور ان کے لئے اچھی چیزوں کو حلال کرتے ہیں اور ان کے لئے ممنوع ہیں برائی ہے اور ان کو ان کے بوجھ اور طوق سے جو ان پر تھا سے نجات دیتا ہے۔ تو جن لوگوں نے اس پر ایمان لایا ، اس کی تعظیم کی ، اس کا ساتھ دیا اور اس نور کی پیروی کی جو اس کے ساتھ اتارا گیا ہے ، وہی لوگ کامیاب ہوں گے۔

فَآمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللَّ(7:158)

(اے محمدﷺ) کہو ، “اے انسانو! بیشک میں تم سب کا اللہ کا رسول ہوں ، [اسی کی طرف سے] جس کی طرف آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ وہ زندگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے۔ تو اللہ اور اس کے رسول ، ان پڑھ نبی پر ایمان لاؤ ، جو اللہ اور اس کے کلام پر یقین رکھتا ہے ، اور اس کی پیروی کرو تاکہ تم ہدایت پاؤ۔

Loading