Daily Roshni News

(ایک نوجوان کا واقعہ جس نے اپنی جوانی خدا کی عبادت خدا کو راضی کرنے میں گزاری اور پھر رب نے اس پے بے حساب کرم کیا)

(ایک نوجوان کا واقعہ جس نے اپنی جوانی خدا کی عبادت خدا کو راضی کرنے میں گزاری اور پھر رب نے اس پے بے حساب کرم کیا)

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )حضرت محدث ابن جوزیؒ نے لکھا ہے حضرت حبیب عجمی  ایک بزرگ تھے ان کے پاس ایک شحض آتا تھا بڑا مالدار شحض تھا ایک ہی بیٹی تھی وہ بھی ٹانگوں سے معذور تھی آپ اکثر اس کو کہتے کہ تو توبہ کراللہ سے رجوع کروہ اکثر آتا اور اسے کہتا کہ ٹھیک ہو جاوں گا ایک ہی تو بیٹی ہے کہاں دولت لے کے جاونگا حضرت حبیب عجمی رحمت اللہ علیہ جب بھی اس کو کہتے وہ یہی کہتا کہ بہت جلد ٹھیک ہو جاونگا توبہ کر لونگا ایک دن سویرے سویرے توبہ کرنے آگیا آپ نے کہا کیا ہوا تو وہ شحض کہنے لگا حضرت جی کل ایک پندرہ سال کا نوجوان مجھے توبہ کروا گیا حضرت حبیب عجمی رحمت اللہ علیہ کہنے لگے وہ کیسے تو کہنے لگے حضرت جی کل میں منڈی گیا تھا کچھ سامان خریدنا تھا تو بازار سے میں نے دس کلو مچھلی خرید لی باقی بھی سامان تھا خود لے جا نہیں سکتا تھا سڑک پر مزدور بیٹھے تھے ان میں چودہ پندرہ سال کا ایک نوجوان تھا چہرے پر بڑی روشنی تھی میں نے کہا بیٹے مزدوری کروگے کہنے لگا حضور مزدوری بھی کرتا ہو پڑھائی بھی کرتا ہو اور جو اللہ کو منظور ہو تو اسکی عبادت بھی کرتا ہوں میں نے اس سے کہا یہ سامان ہے فلاں جگہ پہچانا ہے کتنے پیسے لو گے کہنے لگا تین دینار لونگا سودا طے ہوگیا اس نے سامان اٹھا لیا راستے میں ظہر کا وقت ہوگیا کہنے لگا چچا اگر اجازت ہو تو نماز پڑھ لو سامان پھٹے پر رکھ کر وہ نماز پڑھنے چلاگیا اب باقی لوگ دیر سے آئے وہ بچہ جلدی آگیا میں نے کہا بیٹے آپ جلدی آگئے کہنے لگا نفل چھوڑدیے کہیں آپ یہ نا سمجھ لے کہ میں کام چور ہو میں بعد میں نفل پڑھ لونگا دوپہر کا وقت تھا رمضان بھی نہیں تھا میں اس نوجوان کو گھر لے گیااور میں نے اپنی بیوی سے کہا بڑا نیک ہے نمازی عبادت گزار ہے اور راستے میں یہ بھی ہوا ہے کہ میں نے اسے کہا کہ سامان تھوڑی دیر کیلئے مجھے دے دو بڑی گرمی ہے پسینہ آرہا ہے میں اٹھالیتا ہو کہنے لگا نہیں چچا حلال رزق کماتا ہو اگر سامان آپ اٹھائینگے تو میں تین دینار پوری نہیں لونگا پھر پیسے کم کرونگا میں نے طے کیا ہے تو اٹھاونگا میں نے اپنی بیوی کو بتایا تو وہ بڑی متاثر ہوئی کہنے لگی کھانا پک گیا ہے اسے کہو روٹی کھالے میں باہر نکلا اسکو تین دینار دیئے اور کہا کہ بیٹے میری ایک بات مانو گے کہنے لگا بتایئے میں نے کہا کھانا پک گیا ہے روٹی کھالے کہنے لگا میں معافی چاہتا ہو میں نے روزہ رکھا ہوا ہے میں نے کہا اب کیا کروگے کہیں اور جاوگے کہا نہیں میں جس دن تین دینار کما لیتا ہو پھر مزید لالچ نہیں کرتا پھر قران پڑھتا ہویا نبیﷺ پر درودشریف پڑھتا رہتا عبادت کرتا ہوں آپ بتائے تو افطار میرے ساتھ کر لو میں اسے مسجد چھوڑآیا افطار کے بعد اسے لایا کھانا کھلایا عشا پڑھی اسکا گھر دور تھا میں نے بیٹھک کا دروازہ کھول دیا وہ وہی سو گیا میری بیس سال کی معذور بچی کبھی چل پھیر نہیں سکتی تھی کوئی طبیب کوئی حکیم میں نے نہیں چھوڑا تھا ایک ہی بیٹی تھی وہ بھی معذور ہم میاں بیوی اسکے کمرے میں گئے کہا بیٹی ایک نوجوان ہے بڑا پریز گار ہے نیک ہے آج ہمارے گھر آیا ہوا ہے بیٹی کو کھانا کھلا کے کے ہم واپس آگئے آدھی رات کا وقت ہوا تو دروازے پر دستک ہوئی بچی اپنے کمرے میں سو رہی تھی ہم اپنے کمرے میں سورہے تھے وہ بیٹھک میں سو رہا تھامیں گھبرا کے اٹھا کہ اس وقت دروازے پر کون ہے بیٹی کی آوز آئی ابا دروازہ تو کھولنا میں نے دروازہ کھولا کہتے ہے بیٹی کو بیس سال ہوگئے تھے کبھی چل کر نہیں دیکھا تھا لیکن اب کبھی ادھر جا رہی ہے کبھی ادھر جا رہی ہے کہتی ہے الحمد اللہ میں ٹھیک ہوگئی ہوں اللہ نے میری ٹانگیں ٹھیک کر دی ہم دونوں رونے لگے یا اللہ تو کتنا کریم ہے بیٹی یہ سارا کچھ کیسے ہوا کہنے لگی آپ نے کہا تھا نا کہ نیک نوجوان آیا ہے میرے دل میں خیال آیا کہ اللہ اگر وہ واقعی ہی نیک عبادت گزار ہے اور میرے گھر میں سو رہا ہے تو اسکے صدقے مجھے شفا ہی دے ابھی میری دعا بھی پوری نہیں ہوئی تھی کہ اللہ نے فضل کردیا مجھے شفا دے دی کہتے ہے ہم دوڑ کے اسکے کمرے میں گئے  دروزے پر ہاتھ رکھا تو وہ پہلے سے کھلا تھا ایک خط چھوڑ گیا تھا لکھا تھا اگر تم لوگوں کو مجھ سے محبت ہوگئی ہے تو میرے پیچھے نہ دوڑنا اس رب کی بارگاہ میں جھکنا جس رب نے میرے اوپر بھی فضل کیا اور تمہارے اوپر بھی فضل کیاہے مجھے تمہارے پاس بھیجا سبحان الله جوانی کی عبادت اللہ کو بہت پسند ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ اس نوجوان سے مَحبت فرماتا ہے جو اپنی جوانی کو اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی فرمانبرداری میں گزاردے پوسٹ کو شیئر کریں اچھی بات کی طرف بلانا بھی صدقہ جاریہ ہے یہ زندگی گزرتی جائے گی جوانی کو اللہ پاک کی عبادت میں گزاریں اللہ پاک کو جوانی کی عبادت بہت پسند ہے

Loading