بارہ روزہ میلاد النبیﷺ کمیونٹی سینٹر دی ہیگ
روزانہ کی بنیاد پر تسلسل باقاعدگی سے جاری ہے ،
جاوید بٹ پیارا نے دسویں تقریب کا لنگر نذر کیا ۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ رپورٹ۔۔۔ جاوید عظیمی ۔۔۔ عکاسی ۔۔۔راجہ رافت عمران )رسول محتشمﷺ کی اس دنیا میں تشریف آوری کی خوشی میں ماہ ربیع النور کی بابرکت سماعتوں میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک میں عاشقان رسول میلاد النبیﷺ کی تقریبات کا انعقاد کرکے آپ ﷺ سے والہانہ قلبی وابستگی کا اظہار کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔ گزشتہ روز بروز جمعتہ المبارک 13ستمبر 2024 کو معمول کے مطابق میلاد النبی ﷺکی دسویں با برکت تقریب منعقد کی گئی جس کی میزبانی سماجی شخصیت جاوید بٹ پیارا نے کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ مذکورہ تقریب کا آغاز کلام الہی سے کیا گیا جبکہ بارگاہ رسالت مآبﷺ میں ندیم نصیر ، سید مدثر، یاسر علی، خالد ندیم، قمر حسین ،مہر علی، حاجی برکت علی ،حاجی رخسار احمد ، مبشر حسین اور حاجی محمد جاوید عظیمی نے نعتوں کے گلدستے پیش کئے۔ مسجد کے امام و خطیب علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی نے اپنے مختصر مگر اثر نگیز خطاب میں درود شریف کی اہمیت ، فضیلت اور برکات کوقرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ درود شریف عبادت ہے اللہ تعالٰی نےاپنے محبوب مکرم پر خود درود پڑھا فرشتوں سے پڑھوایا اور مومنوں کو بھی پڑھنے کی تاکید کی ہے کثرت سے درود شریف پڑھنے والے شخص سے نبی رحمت مصافحہ کرتے ہیں، بلا ناغہ مرتے دم تک روزانہ ایک ہزار مرتبہ درود شریف پڑھنے والا مرنے سے قبل وہ جنت میں اپنا مقام دیکھ لے گا ۔
درود و سلام کے بعد اجتماعی دعا میں بانی محفل جاوید بٹ پیارے اور ان کے اہل خانہ کی صحت و تندرستی، زندگی اور خیر و برکت کے لئے پُر خلوص دعائیں کی گئیں ۔ تقریب کے اختتام پر جاوید بٹ پیارا کی جانب سےحاضرین کی خدمت لنگر محمدی پیش کیا گیا ۔