Daily Roshni News

بحیرہ مردار 

☠️  Dead Sea بحیرہ مردار  ⛵

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )کتابوں کے مطابق بحیرہ مردار نام کے لحاظ سے تو ایک چھوٹا سمندر ھے، دراصل یہ دنیاکی سب سے بڑی نمکین جھیل بھی ہے، جس کے مغرب میں فلسطین کا مغربی کنارہ اور اسرائیل جبکہ مشرق میں اردن واقع ہے۔

بحیرہ مردار کے بارے میں کچھ بنیاد تفصیلات یہ ہیں:

مقام:

– سرحدی ممالک: اسرائیل، اردن، اور فلسطین

– اردن رفٹ ویلی میں واقع ہے۔

طبعی خصوصیات:

– ایک نمکین پانی کی جھیل جس کا سمندر تک  کوئی راستہ نہیں ہے۔

– سطح کا رقبہ: تقریباً 1,000 مربع کلومیٹر (386 مربع میل)

– گہرائی: زیادہ سے زیادہ تقریباً 304 میٹر (997 فٹ)

– نمکیات: انتہائی زیادہ، تقریباً 33.7% (معمول کے سمندری پانی سے تقریباً 9 گنا زیادہ نمکین:

– ڈیڈ سی رفٹ کے حصے کے طور پر تقریبا 3.7 ملین سال پہلے تشکیل دیا گیا تھا۔

– مختلف معدنیات پر مشتمل ہے، بشمول میگنیشیم، پوٹاشیم، اور سوڈیم

آب و ہوا:

– گرم اور خشک صحرائی آب و ہوا

– اوسط درجہ حرارت: تقریباً 24°C (75°F)

– کم نمی

سیاحت اور اقتصادی اہمیت:

– تیراکی، نہانے اور علاج معالجے کے لیے مشہور سیاحتی مقام

– معدنیات سے مالا مال، یہ مختلف صنعتوں کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے۔

– سیاحت اور معدنیات نکالنے کے ذریعے مقامی معیشیتوں کی حمایت کرتا ہے۔

یہ دنیا کی سب سے گہری نمکین پانی کی ایسی جھیل ہے، جہاں کوئی پرندہ، مچھلی یا پودا دیکھنے میں نہیں آتا۔ حقیقی معنوں میں یہ مردہ مقام ہے مگر اس کا پانی اتنا نمکین کیوں ہے؟

اس کی وجہ اتنی سادہ نہیں، درحقیقت بحیرہ مردار کو پانی دریائے اردن سے ملتا ہے مگر آگے بہنے کا کوئی راستہ نہیں۔

آسان الفاظ میں بحیرہ مردار سے پانی کا اخراج صرف بخارات کی شکل میں ہوتا ہے اور یہ بخارات اپنے پیچھے منرلز اور نمک کو چھوڑ جاتے ہیں۔

 وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جھیل میں نمک کی مقدار بڑھ رہی ہے اور ایک تخمینے کے مطابق بحیرہ مردار کا پانی سمندر سے 9 گنا زیادہ نمکین ہے۔

بحیرہ مردار کے نمکین ہونے کا عمل انسانی سرگرمیوں کے نتیجے میں تیز ہوگیا ہے کیونکہ ڈیموں کی تعمیر اور پانی کا رخ بدلنے کے باعث دریائے اردن سے کم مقدار میں پانی بحیرہ مردار تک پہنچ رہا ہے۔

تازہ پانی کم مقدار میں بحیرہ مردار تک پہنچتا ہے جبکہ خطے میں درجہ حرارت اور دیگر ارضیاتی وجوہات کے باعث وہاں پانی زیادہ نمکین ہو جاتا ہے۔  صحیح معنوں میں کسی نے اسکا نام مردار یعنی  Dead رکھا ہے۔

اگر آپ کو یہ تحریر، تفصیل اور تصویری عکاسی  (Graphic Designing) اچھی لگی اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو اس طرح کی مفید معلومات ملتی رہیں تو  لائک، کمنٹ اور شیئر ضرور کیجئے گا ۔ خدا آپ سب کا حامی و ناصر ہو ۔آمین

تحریر بعد از تحقیق :سجاد کانجو

Loading