Daily Roshni News

برطانیہ میں خالصتان کے حامیوں کی جان کو خطرہ، پولیس نے وارننگ جاری کردی

برطانیہ میں آباد خالصتان کے حامیوں کی جان کو  بھارت سے خطرات لاحق ہیں، اس حوالے سے  برطانوی  پولیس نے وارننگ بھی جاری کردی ہے۔

برطانیہ کی انسداد دہشت گردی پولیس نے خالصتان کےحامیوں کوبھارت سےلاحق خطرات سے آگاہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ویسٹ مڈلینڈز  پولیس نے  خالصتان کے حامیوں کو جان کو درپیش خطرے کی وارننگ جاری کی ہے، پولیس نے اوتارسنگھ کھنڈاکی موت کی مزید تحقیقات کے مطالبےکے بعد وارننگ  جاری کی ہے۔

 خیال رہےکہ برطانیہ میں خالصتان تحریک کے لیے سرگرم اوتارسنگھ کھنڈا گزشتہ  جون میں پراسرار طور پر انتقال کرگئے تھے، جس کے چند روز بعد سکھ فار جسٹس کےکینڈا چیپٹر کے  رہنما ہردیپ  سنگھ نجر کو قتل کردیا گیا تھا۔

لواحقین کوشبہ ہے کہ اوتارسنگھ کھنڈا کو بھی بھارت نے زہر دے کر ہلاک کیا ہے۔

واضح رہےکہ  برطانیہ میں جان کو درپیش خطرے کی  وارننگ پولیس کے پاس خطرےکی نشاندہی کے ثبوت پر جاری کی جاتی ہے۔

ترجمان ویسٹ مڈلینڈزپولیس کا کہنا ہےکہ  لوگوں کی جان کے خطرےکی معلومات ملنے پر ایکشن لیتے ہیں۔

Loading