Daily Roshni News

بغیر بیٹری کے سولر پلیٹس سے لوڈ چلانے کی کیلکولیشن۔۔۔ تحریر۔۔۔انیس احمد

بغیر بیٹری کے سولر پلیٹس سے لوڈ چلانے کی کیلکولیشن 

تحریر۔۔۔انیس احمد

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ بغیر بیٹری کے سولر پلیٹس سے لوڈ چلانے کی کیلکولیشن۔۔۔ تحریر۔۔۔انیس احمد)بہت تواتر سے یہ سوال پوچھا جا رہا ہیے کہ AC کے لیے بغیر بیٹری کے کتنی پلیٹیں درکار ہوں گی ۔۔۔ چلیں آج اس کو ڈیزائین کرنا سیکھ لیتے ہیں۔۔ لیکن اس کے لیے کچھ حقائق جاننا یوں گے سولر پلیٹس کے بارے میں جو مندرجہ ذیل ہیں

سولر پلیٹیں صرف اس وقت اپنے اوپر لکھے ہوئے واٹ پیدا کرتی ہیں جب

1) ان پر شعائیں بالکل عمودی پڑیں ۔۔ ظاہر سی بات ہیے کہ ایسا صرف دوپہر کے وقت ہوتا ہیے تھوڑی سی دیر کے لیے ۔۔ اگر W وہ پاور ہیے جو سولر پلیٹ پر لکھی ہیے تو جو پاور پیدا ہو گی وہ اس زاویے پر depend کرے گی جس زاویے سے شعاعیں سولر پلیٹ پر گر رہی ہیں ۔ اس لیے اگر کسی خاص وقت معلوم کرنا ہو کہ پینل کتنے واٹ پیدا کرے گا تو اس کے لیے مندرجہ ذیل فارمولہ ہو گا

P = W x Sinθ

جب کہ P پاور ہیے جو پینل پیدا کرے گا

اور W وہ پاور ہیے جو پینل پر لکھی ہیے

اور θ وہ زاویہ ہیے جس پر سورج کی شعاعیں اس وقت پینل پر پڑ رہی ہیں

2) دوسری چیز جو بہت effect کرتی ہیے وہ فضائ آلودگی ، بہت ہلکے سے  بادلوں کا ہونا وغیرہ ہیے جس سے پروڈکشن کم ہو جاتی ہیے

3) تیسری چیز سولر پینل کا سورج کی شعاعوں سے گرم ہو کر پروڈکشن کم کرنا ہیے ۔۔50 ڈگری C سے اوپر جا کر پروڈکشن کم ہو جاتی ہیے

4) چوتھی وجہ پینل کا ہر وقت صاف رکھنا ناممکن ہوتا ہیے جو پروڈکشن کم کرنے کا باعث ہوتا ہیے

5) پانچویں وجہ یہ ہیے کہ سولر پینل جوں جوں پرانا ہوتا جاتا  اپنی پروڈکشن کم کرتا جاتا ہیے۔۔ ایوریج  پروڈکشن ایک فیصد کم ہوتی ہیے ہر سال ۔۔

نمبر دو ، تین اور 4 کی وجہ سے پاکستان میں سولر پینل گرمیوں میں بھی ایوریج اپنے اوپر لکھی پاور کا 80 فیصد ہی پیدا کر پاتے ہیں۔۔یاد رہیے کہ اگر بادل زیادہ ہیں تو پھر پاور کی پروڈکشن 80 فیصد سے بھی بہت کم ہو گی ۔۔اس لیے جو کیلکولیشن دی ہیے وہ صرف بہت معمولی سے بادلوں کے ساتھ ہیے جس میں سورج نظر آتا رہتا ہیے۔۔ اس حقیقت کو آپ نیچے دئیے گراف میں بھی اس curve پر دیکھ سکتے ہیں جس پر لال تیر کا نشان لگایا ہیے ۔۔ 

اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر ہم گرمیوں میں دن کے مختلف حصوں میں معلوم کرنا چاہیں کہ سولر پینل کتنی پاور دے گا تو اوپر دئیے گئیے فارمولے کا 80 فیصد پاور دے گا۔۔یعنی فارمولہ مندرجہ ذیل ہو جائے گا

P = W x Sinθ x 80/100 watts

چلیں اب اس فارمولے کو استعمال کرتے ہوئے دیکھتے ہیں کہ صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک کتنی پاور پیدا کرے گی ایک 550 واٹ کی پلیٹ

صبح 8 بجے بہت معمولی

صبح 8:30 بجے زاویہ 9  درجے اس لیے

P = 550 x Sin 9 x 80/100

  =69 watt

صبح 9 بجے ۔۔زاویہ 18 درجے اور پاور

P=550 x Sin18 x80/100

  =136 watt

اسی طریقے سے

ساڑھے 9بجے   200

 دس بجے یہ 259 واٹ

ساڑھے دس بجے 312 واٹ

گیارہ بجے 356 واٹ

ساڑھے گیارہ بجے 392 واٹ

بارہ بجے 418 واٹ

ساڑھے بارہ بجے 435 واٹ

ایک بجے دوپہر 440 واٹ

ڈیڑھ بجے۔  435 واٹ

دو بجے۔ 418 واٹ

ڈھائ بجے 392 واٹ

تین بجے 356 واٹ

ساڑھے تین بجے311 واٹ

چار بجے 259 واٹ

ساڑھے چار بجے 200 واٹ

پانچ بجے 136 واٹ

ساڑھے 5 بجے شام 69

چھ بجے شام  نہ ہونے کے برابر

اب ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جو AC چلانا ہیے

1) وہ ہمیں کس وقت سے کس وقت تک چلانا ہیے

2) جو AC ہمیں چلانا ہیے وہ کتنے واٹ فی گھنٹہ خرچ کرے گا۔۔۔

فرض کریں کہ ہمیں ایک انورٹر والا ڈیڑھ ٹن کا AC چلانا ہیے ۔۔ اور صبح دس بجے سے شام 4 بجے تک چلانا ہیے ۔۔۔ اگر آپ اوپر والا چارٹ یا دیا ہوا گراف دیکھیں تو ایک 550 واٹ کی پلیٹ صبح دس بجے صرف 259 واٹ بنا رہی ہو گی ۔۔۔اور شام 4 بجے بھی صرف 259 واٹ ہی بنا رہی ہو گی ۔۔ اور صبح دس سے 4 بجے شام تک اس سے زیادہ پاور بنے گی۔۔

 ظاہر سے بات ہیے کہ جب ہم AC شروع میں چلائیں گے تو AC اپنا maximum لوڈ ہی لے گا ۔۔ جو ڈیڑھ ٹن کے اے سی کے کیس میں 1750 واٹ بنتا ہیے۔۔۔

یہاں ایک بات کلیر کرنا چاہوں گا کہ جب آپ انورٹر AC کا کرنٹ clamp on میٹر سے چیک کرتے ہیں تو وہ 3 سے 4 ایمپیر بتاتا ہیے ۔۔لیکن یہ ریڈنگ غلط ہوتی ہیے کیونکہ Clamp on میٹر 50 Hz کی pure Sinusoidal wave کے لیے ڈیزائنڈ ہوتا ہیے جب کہ انورٹر اے سی کی آوٹ پٹ modulated wave ہوتی ہیے جس سے اس کی fundamental ہمیں Sin wave کی شکل میں نظر آتی ہیے۔ جب کہ یہ fundamental بہت ہائ فریکونسی کی waves کا مجموعہ ہوتی ہیے اور اس ہائ فریکونسی پر clamp on میٹر کے cores ایک طرح سے saturated ہو جاتے ہیں اور ریڈنگ بہت کم نظر آتی ہیے  ۔۔۔ اس لیے یاد رکھیں کہ اے سی کے شروع کا لوڈ 1750 واٹ ہی ہیے یعنی وہ تقریباً 8 ایمپیر کرنٹ لے رہا ہوتا ہیے ۔۔۔

چلیں اب یہ طے ہو گیا کہ ہمارا لوڈ 1750 واٹ ہیے ۔۔ جب کہ ہمیں فی پلیٹ 259 واٹ ملے گا ۔۔۔ اس لیے کل پلیٹیں جو لگانی ہیں

No of plates = 1750/259

 = 6.75 plates

یعنی 7 پلیٹیں

اگر یہ ہی AC گیارہ بجے سے تین بجے تک چلانا ہیے تو گیرہ بجے اور تین بجے ہمیں 356 واٹ فی پلیٹ ملے گی۔۔اس طرح

No. of plates = 1750 /356

= 4.9 plates

یعنی پانچ پلیٹیں چاہیں ہوں گی ۔۔۔ اسی طرح آپ اپنی requirement کے مطابق پلیٹوں کی تعداد معلوم کر سکتے ہیں ۔۔۔

اسی چارٹ کو استعمال کر کے آپ دوسرے لوڈ مثلآ پنکھے وغیرہ کے لیے بھی سولر پلیٹوں کی تعداد معلوم کر سکتے ہیں

( از انیس احمد)

Loading