Daily Roshni News

بیرسٹر امجد ملک سے ن لیگ سویڈن کے صدر سعید شیخ اور سیکرٹری جنرل کاشف عزیز بھٹہ کی خصوصی ملاقات

بیرسٹر امجد ملک سے ن لیگ سویڈن کے صدر سعید شیخ اور سیکرٹری جنرل کاشف عزیز بھٹہ کی خصوصی ملاقات

سٹاک ہوم ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔وسیم بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افئیرز اوورسیز پاکستانئیز کے چیف کوآرڈینیٹر  و سینئر نائب صدر  بیرسٹر امجد ملک سے مسلم لیگ ن سویڈن کے صدر سعید شیخ اور یورپ کے سینئر صحافی و سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سویڈن کاشف عزیز بھٹہ نے ملاقات کی ۔ راچڈیل آمد پر بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کااستقبال کیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف کی قیادت میں امن اور روشنی کا سفر ایک عزم کے ساتھ جاری ہے، مریم نواز نے چند ہفتوں میں ثابت کردیا کہ وہ پنجاب جیسے بڑے صُوبے کو چلانے کی اہلیت رکھتی ہیں۔مسلم لیگ ن کی حکومت ہی پاکستان کی ترقی اور معیشت کی بہتری کی ضامن ہے، وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے وژن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں، اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں امن اور روشنی کا سفر ایک عزم کے ساتھ جاری رہے گا، بیرسٹر امجد ملک نے سعید شیخ اور کاشف عزیز بھٹہ کی مسلم لیگ ن اور سویڈن اور یورپ بھر میں اوورسیز پاکستانی  کمیونٹی کیلئے خدمات کو سراہا ، بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ سعید شیخ جیسے ہردلعزیز اور متحرک راہنما مسلم لیگ ن کا روشن چہرہ ہیں ، صدر مسلم لیگ ن سویڈن سعید شیخ نے بیرسٹر امجد ملک کو پاکستان مسلم لیگ ن اور اوورسیز پاکستانئیوں کیلئے خدمات پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سعید شیخ نے   بیرسٹر امجد ملک کو پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے تمام زمہ داران کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آج یورپ میں اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے بڑی پارٹی بن چکی ہے ، اور ہم سمجھتے ہیں کہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت ملک کو بہتری کی طرف لے جارہی ہے اور مریم نواز شریف نے چند ہفتوں میں عملی طور پر ثابت کردیا کہ وہ پنجاب جیسے بڑے صُوبے کو چلانے کی اہلیت رکھتی ہیں۔ اس موقع پر یورپ کے سینئر صحافی اور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سویڈن کاشف عزیز بھٹہ نے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کے ایماء پر حکومت سے استدعا کی کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ، یورپ اور امریکہ سمیت بیرون ملک پروازیں بحال کرنا ترجیح ہونی چاہیے۔ تارکین وطن براہ راست پروازوں کی عدم دستیابی، طویل سفر اور درمیانی راستے کے سٹاپ اوورز کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ کاشف عزیز بھٹہ نے اوورسیز کو درپیش مسائل کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ نے وفد کواعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ ڈائرکٹ فلائٹ کی جلد بحالی ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ فون ٹیکس اور اوورسیز کمیشن اور ایڈوائزری کونسل بنانے پر بھی جلد کام ہونا چاہئے کاشف عزیز بھٹہ نے کہا کہ کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لئے مسلم لیگ ن نے جو سولہ نکاتی ایجنڈا پیش کیاہے اس پر جلد از جلد عمل درآمد کا آغاز ہونا چاہئے ۔

بیرسٹر امجد ملک اور دونوں مسلم لیگی راہنماؤں میں  اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ، انکا حل اور مسلم لیگ ن سویڈن کے بارے میں تفصیل سے بات چیت ہوئی- بیرسٹر امجد ملک اور دونوں راہنماوں کے درمیان مسلم لیگ ن سویڈن کی تنظم سازی  کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی –

Loading