Daily Roshni News

بیرون ممالک پاکستانی صحافیوں کی تنظیم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے عہدیداروں کا اجلاس منعقد کیا گیا

بیرون ممالک پاکستانی صحافیوں کی تنظیم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے عہدیداروں کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تنظیمی امور سمیت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔جاوید عظیمی)انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے آن لائن منعقدہ اجلاس میں عہدیداروں کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی صحافی ملک کا مثبت اور نمایاں چہرہ اجاگر کر رہے ہیں اور دوست ممالک کے مراسم اور تعلقات کو اجاگر کرنے میں اہم کردار نبھا رہے ہیں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے عہدیداروں اور ممبران نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ پاکستان سے باہر رہتے ہوئے پاکستانی اساس اور اسکے تہذیب وتمدن سمیت ثقافت کو اجاگر کیا جائے اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دیا جائے اجلاس کے شرکاء نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے صوبہ پنجاب میں صحافیوں کے حوالے سے گراں قدر خدمات کو سراہا اور کہا کہ حکومتی سطح پر اندرون اور بیرون ممالک صحافیوں کے کردار کو سراہنے سے ورکنگ ریلیشن شپ میں اضافہ ہوگا اور صحافتی امور بہتر انداز سے آگے بڑھیں گے آن لائن اجلاس سے IAPJ کے چیرمین وسیم چوہدری،صدر شاہد چوہان، جنرل سیکرٹری مہوش ظفر، دپٹی جنرل سیکرٹری حافظ عمران نائب صدر شاہد گھمن،نائب صدر کرن خان،فنانس سیکرٹری وسیم بٹ،انفارمیشن سیکرٹری ذکاءاللہ محسن،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری اویس تاج شریک ہوئے

Loading