Daily Roshni News

بے خوابی یا انسومنیا کی وجوہات اور حل۔۔۔ تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک

بے خوابی یا انسومنیا کی وجوہات اور حل؟  Insomnia

تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ بے خوابی یا انسومنیا کی وجوہات اور حل۔۔۔ تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک ) نیند نہ انے کی بیماری کو انسومنیا کہا جاتا ہے، اور یہ مسلئہ عارضی طور پر یا دائمی مسلئہ ہو سکتا ہے، دراصل پرسکون اور گہری نیند انسان کی جسمانی اور نفسیاتی صحت کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے ، اور نیند کی کمی کی وجہ سے بہت سے ہارمونل اور نفسیاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔۔

👈 بے خوابی یا انسومنیا کی علامت

1:نیند آنے میں دشواری ہونا یا ساری رات کروٹیں بدلتے رہنا

2:رات کو نیند بہت تاخیر سے آنا اور بے چینی محسوس کرنا

3:بہت جلدی جاگنا یا رات کو نیند میں اٹھتے رہنا

4:آرام یا تازگی محسوس نہ کرنا

5: جسمانی تھکاوٹ، چڑچڑاپن، اور توجہ مرکوز کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا

 بے خوابی یا انسومنیا کے ساتھ منسلک علامتیں

انسومنیا کے ساتھ کافی لوگوں میں ڈیپریشن یا انزائٹی کی علامتیں منسلک ہوتی ہیں ، باقی ڈیپریشن کی اہم علامات جیسے نیند کی کمی اور گہری نیند کا نہ آنا ، بھوک میں کمی اور مسلسل رہنے والی اداسی اور نا امیدی، ناختم ہونے والی سوچیں، غصہ اور چڑ چڑا پن کا ہونا ، اداسی کی وجہ سے خود اعتمادی کی کمی ، خودکشی کا سوچنا یا خود کو ایذا دینے کے خیالات کا آنا ،کسی کام میں دل نا لگنا، اور زندگی سے بے زار رہنا ، مردانہ جنسی خواہش کی کمی وغیرہ ڈپریشن کی علامتیں ہو سکتی ہیں۔

اور انزائٹی کی اہم علامتوں میں نیند کے مسلئے کے ساتھ مریض کو بغیر کسی جسمانی بیماری کے زیادہ تر  خوف ،بے چینی ، دل کی دھڑکن تیز ہونا,موت کا خیال آنا، سانس کی تنگی محسوس کرنا ، سینے میں درد، معدے کا مسلئہ ہونا اور مزید خود کو خطرناک بیماریوں کا شکار سمجھنا جیسے دل کا مسلئہ، کینسر وغیرہ شاملِ ہیں، کچھ مردوں کو سیکس پرفارمینس انزائٹی بھی ہو سکتی ہے ،جو سرعت انزال کا سبب بنتی ہے۔

👈 بے خوابی یا انسومنیا کی وجوہات یا رسک فیکٹر

اس کی وجہ ہر فرد میں مختلف ہو سکتی ہیں جیسے کہ

1:ماحولیاتی عوامل: جیسے کسی صدمے کا سامنا کرنا ،کوئی حادثہ دیکھنا ، کسی عزیز کا وفات پا جانا وغیرہ وغیرہ

2: نفسیاتی مسائل جیسے ڈیپریشن اور انزائٹی کا مسلئہ ہونا

3:نیند کی خراب عادات کا ہونا اور موباٸل کمپیوٹر۔ لیپ ٹاپ یا کسی سکرین کا کثرت سے استعمال بھی انسومنیا کا سبب بن سکتی ہے۔

4: کسی جسمانی تکلیف یا درد کا ہونا جیسے معدے یا پیٹ کا مسلئہ ہونا ، جوڑوں یا پٹھوں میں درد کا مسلئہ ہونا ، کمر درد کا مسلئہ ہونا ،سانس لینے میں دشواری ہونا،اور عورتوں میں حمل یا ماہواری کے مسائل کا ہونا وغیرہ وغیرہ

5:بعض ادویات :کچھ میڈیسن بھی بے خوابی کا سبب بن سکتی ہیں اور ڈیپریشن کی میڈیسن بھی عارضی طور پر بے خوابی اور بے چینی کا سبب بن سکتی ہے۔

6: گھریلوں یا کاروباری مسائل کا ہونا ، گھریلوں اور جاب کے مسائل بھی انسومنیا کا سبب بن سکتے ہیں۔

7: وٹامنز کی کمی: کچھ وٹامنز کی کمی بھی نیند کے مسلئے کا سبب بن سکتے ہیں ، جیسے کہ وٹامن ڈی

۔8:Sleep apnea کا مسلئہ بھی بے خوابی کی وجہ بن سکتا ہے، اور sleep Apnea کا مسلئہ عموماً موٹے افراد میں ہوتا ہے۔

9:بڑھاپا : بڑھاپے بھی بے خوابی کی وجہ بن سکتا ہے،

10:جینیاتی رجحان :کچھ لوگوں میں وراثتی طور پر بھی بے خوابی کا مسلئہ ہو سکتا ہے۔ اور لازمی نہیں ہر فرد میں بے خوابی کی وجہ مل سکے۔۔

👈 انسومنیا یا بے خوابی کا حل / علاج

اگر بے خوابی کا مسلئہ کچھ ٹائم سے ہو پھر پہلے اپنی کوشش سے اس کو حل کرنا چاہیے ، اور بے خوابی کی وجہ کو ختم یا کنڑول کرنا چاہیے اور  پرسکون نیند کے لیے اچھے طریقوں کو اپنانا چاہیے جیسے : تناؤ کو کم کرنا، رات کو موبائل فون کا کم استعمال کرنا ، رات کو نیند آنے کی دشواری کی صورت میں کسی کتاب کا مطالعہ کرنا ، اور نیند کے لیے سازگار اور پرسکون ماحول پیدا کرنا انسومنیا کے علاج کے لیے بہت ضروری ہے۔

اگر انسومنیا یا بے خوابی کا مسلئہ 2 ہفتے سے زیادہ ہو پھر اسکا علاج کروانا چاہئے عموماً اس کی وجہ ڈیپریشن انزائٹی ہوتی ہے ، جس کا باقاعدہ کورس کرنا ہوتا ہے ، علاج کے لیے سائیکالوجسٹ سے سیشن بھی لیے جا سکتے ہیں اور میڈیکل علاج بھی کروایا جا سکتا ہے۔ میڈیسن کی قسم اور میڈیسن کا دورانیہ ہر مریض میں مختلف ہو سکتا ہے لہذا اپنے ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کرنا چاہیے اور باقاعدگی سے میڈیسن استعمال کرنا چاہیے۔ شکریہ

Regards Dr Akhtar Malik

Follow me Akhtar Rasheed

Loading