Daily Roshni News

تربوز میں کیا کیا ہوتا ہے اور اسکے فوائد؟۔۔۔ تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک

تربوز میں کیا کیا ہوتا ہے اور اسکے فوائد؟

تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ تربوز میں کیا کیا ہوتا ہے اور اسکے فوائد؟۔۔۔ تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک)آجکل سوشل میڈیا خصوصاً فیسبک پر تربوز 🍉 کا چرچا ہو رہا ہے ، ڈاکٹر عفان قیصر نے بھی اپنی ایک  وڈیو میں تربوز میں رنگ کے انجکشن لگانے کے بارے میں بتایا ہے ، یہ بات سچ ہے کہ کچھ لوگ تربوز یا خربوزہ میں انجیکشن لگاتے ہیں ، جس کی وجہ سے فوڈ پوائزنگ اور پیٹ کے مسائل ہو سکتے ہیں ، لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ کچھ لوگوں کے غلط کاموں کی وجہ سے عوام تربوز کا استعمال کرنا بند کر دیں ، کیونکہ قدرتی طور پر تربوز 🍉 کھانے کے بے شمار فائدے ہوتے ہیں ، اور گرمیوں کے موسم میں تربوز کسی نعمت سے کم نہیں۔۔۔۔۔

تربوز کے فوائد

1: پانی کی کمی پوری کرنا

تربوز میں 90 پرسنٹ سے زیادہ پانی ہوتا ہے، اس لیے یہ پانی کی کمی کو پورا کرنے کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ لہذا تربوز کے استعمال سے پانی کی کمی کی علاماتِ جیسے جسمانی کمزوری ، سستی، تھکاوٹ اور بے چینی سے بچا جا سکتا ہے۔

2:وٹامن اے اور سی

تربوز میں وٹامن اے اور سی اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ مدافعتی نظام ، جلد ، آنکھوں اور دیگر اعضاء کے لیے فاہدہ مند ہوتا ہے۔ لہذا اپنے چہرے کی جلد کو تروتازہ اور آنکھوں کو صحت مند رکھنے کےلئے تربوز کا زیادہ استعمال کر سکتے ہیں۔

3:قبض کشا

تربوز میں فائبرز اور پری بائیوٹکس پائے جاتے ہیں جسکی وجہ سے یہ قبض کشا ہے اور پیٹ کے لیے فائدا مند بھی ہے۔

4:دل اور بلڈ پریشر کے لیے فائدا مند

تربوز میں پوٹاشیم اور Citrulline نامی امینو ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ دل کی بیماریوں اور بلڈ پریشر کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔

5: دیگر فوائد

تربوز جسم میں انسولین کی مزاحمت کو کم کرتا ہے ، جو شوگر کی دوسری قسم میں مبتلا مریضوں کے لیے فائدا مند ہوتا ہے، اور تربوز پٹھوں کے لیے بھی فائدا مند ہوتا ہے۔

تربوز کے نقصان

تربوز کے کوئی خاص نقصان نہیں ہیں ، البتہ صرف چند لوگوں کو تربوز کھانے سے گیس اور الرجی ہو سکتی ہے ، اور  اگر صفائی ستھرائی کا لحاظ نہ رکھا جائے یا پھر تربوز میں رنگ کے انجکشن لگائے جائیں تو پھر جراثیم کی وجہ سے فوڈ پوائزنگ یا موشن ہو سکتے ہیں ، لہذا تربوز کو اوپر سے صاف کر کے استمعال کرنا چاہیے اور صفائی ستھرائی کا آچھا خیال رکھنا چاہیے۔

Loading