Daily Roshni News

تربوز کے انجیکشن: حقیقت کیا ہے؟۔۔۔ تحریر۔۔۔ظہر یوسف

تربوز کے انجیکشن: حقیقت کیا ہے؟

تحریر۔۔۔ظہر یوسف

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ تربوز کے انجیکشن: حقیقت کیا ہے؟۔۔۔ تحریر۔۔۔ظہر یوسف)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو آ گ کی طرح پھیلی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تربوزکو  مصنوعی میٹھے (سیکارن/سیکرین) اور لال رنگ کے ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ایسا عملاً ممکن نہیں۔اس کی تین وجہیں ہیں:

  1. ٹیکے سے لال رنگ پورے تربوز میں پھیلانا تقریباً ناممکن ہے۔
  2. ایسے کرنے پر چھلکے اور لال گودے کے درمیان والا سفید حصہ بھی رنگین ہو جائے گا
  3. ٹیکہ لگنے سے تربوز کے خراب ہونے کے چانس ہیں۔

یاد رہے کہ سیکرین کو این۔ایچ۔ایس اور ایف۔ڈی۔اے جیسے اداروں نے مصنوعی میٹھے کے طور پر استعمال کی اجازت دے رکھی ہے۔

تربوز اور ہیضہ

تربوز کھا کر پانی پینے سے بالکل بھی ہیضہ نہیں ہوتا۔ ہیضہ بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے جس سے بچاؤ کے چند راستے یہ ہیں۔

  1. تربوز کو چیک کرنے کے لیے کٹ لگوانے سے گریز کیجئے ۔ دکاندار کی چھری بیکٹیریا سے بھری ہو سکتی ہے۔
  2. تربوز کو کاٹنے سے پہلے اچھی طرح دھو لیجئے ۔
  3. بہت زیادہ پکا ہوا تربوز کھانے سے گریز کیجئے۔

4.تربوز کو زیادہ دنوں تک فریج میں رکھنا بھی اچھا نہیں۔ کچھ بیکٹیریا اس درجہ حرارت میں بھی نشوونما کر سکتے ہیں۔

تربوز کے فوائد

پانی کا بہترین ذریعہ: تربوز میں تقریباً 92% پانی ہوتا ہے، جو گرمیوں میں ہائیڈریشن کے لیے ایک بہترین ذریعہ ہے۔

وٹامنز اور معدنیات: یہ وٹامن A، B6، C، اور بہت سے اینٹی آکسیڈینٹس جیسے لائکوپین میں مالا مال ہوتا ہے جو صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔

دل کی صحت: لائکوپین دل کی صحت کے لیے اچھا مانا جاتا ہے اور یہ خون کی شریانوں اور رگوں کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔

تربوز گرمیوں میں ایک نعمت ہے۔ اسے احتیاط کے ساتھ استعمال کیجئے اور اس کے ذائقے اور افادیت کے مزے لیجئے ۔

#ظہیر_یوسف #sciencekar #DrAffanQaiser #watermelon

Loading