دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئئیں ترسیلات زر کا حجم پہلی بار 4 ارب ڈالر کی حد عبور کر گیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2025 کے دوران ترسیلاتِ زر کا حجم 4.1 ارب امریکی ڈالر رہا، ترسیلات زر کا حجم پہلی بار 4 ارب ڈالر کی حد عبور کر گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترسیلاتِ زر میں سالانہ بنیاد پر 37.3 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیاد پر 29.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سے 987.3 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 842.1 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ برطانیہ سے 683.9 ملین ڈالر اور امریکا سے 419.5 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں۔