جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کی افطار فہرست
مکمل ہو گئی ہے، روزہ افطاری کا تسلسل روزانہ کی
بنیاد پر جاری ہے ۔ خادم اعلیٰ ملک مسعود
ہالینڈ(ڈیلی روشتی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی ) جامع مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم کے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی نے آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل سے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ رمضان کے آغاز سے قبل ہی پاکستانی کمیونٹی کے معزز حضرات نے افطاری کی فہرست میں اپنے ناموں کا اندراج کروانا شروع کر دیا تھا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ افطاری کی فہرست مکمل ہو گئی ہے۔ ملک مسعودنے مزید کہا کہ اس کے باوجود اگر کوئی شخص اس میں حصہ لینا چاہتا ہے تو اس کا نام اور حصہ پہلے لکھے نام کے ساتھ شامل کیا جا سکتا ہے ۔ ملک مسعود نے متذکرہ مسجد میں رمضان المبارک کے مہینے میں دی جانے والی سہولتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال 2025میں بھی مسجد کی انتظامیہ افطاری اور کھانے کا انتظام روزہ کشائی کرانے والوں کی خواہش کے مطابق کرنے میں اپنے امور سرانجام دینے میں پیش پیش ہے ۔ اس سلسلے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے آپ دیئے گئے نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں
ملک مسعود الرحمن کلیامی : 0641217070