Daily Roshni News

جاوید ثناء مرحوم کی ختم قل کی تقریب غوثیہ مسجد ایمسٹر ڈیم میں منعقد کی گئی۔

ہالینڈ، جاوید ثناء مرحوم کی ختم قل کی تقریب

غوثیہ  مسجد ایمسٹر ڈیم میں منعقد کی گئی، ملک مسعود اور

 جاوید عظیمی کا اظہار خیال، علامہ محمد عمران کی مرحوم کی

 مغفرت کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات ۔۔!!

پاکستانی کمیونٹی کے خواتین و حضرات کی بھر پور شرکت ۔

 ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔نمائندہ خصوصی۔۔۔ عکاسی ۔۔۔ یونس بٹ) گذشتہ روز بروز اتوار 9 فروری 2025 کو جامع مسجدغوثیہ  کےزیر انتظام و انصرام حال میں وفات پا جانے والے سنیئرمیڈیا پرسن انسان دوست اور خوش اخلاق جاوید ثناء مرحوم کی روح کو ایصال ثواب نذر کرنے  کے لئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے پہلے حصے میں قرآن خوانی  کی گئی  جبکہ دوسرے حصے میں محمد سلیم بٹ اور مجید  سلیمان نے بارگاہ رسالت مآب میں نعتوں کے گلدستے پیش کئے ، متذکرہ مسجد کے امام و خطیب علامہ حافظ محمد عمر ان قادری جیلانی نے مرحوم کی اس دنیا میں کی جانے والی سماجی خدمات اخلاقی اقدار جبکہ کمیونٹی سے گہرے روابط کا بھی تذکرہ کیا۔معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز کے مدیر ا علیٰ محمد جاوید عظیمی نے شرکائے تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کل نفس ذائقته الموت قرآن کا آفاقی پیغام ہے اگر ہم اس آیت  پر غور کریں تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے کیونکہ ہمارے ظاہری نقوش انسان نہیں بلکہ اصل انسان روح ہےجب کوئی شخص قریب المرگ ہوتا ہے تو سب سے پہلے روح پرواز کرتی ہےاس کے بعد بندے کی جسمانی حرکات و سکنات ختم ہو جاتی ہیں ۔ آج ہم سب نے قرآن خوانی اور اچھے کلمات ادا کئے ، یہ سب مرحوم کی روح کے لئے ہیں ۔ جاوید عظیمی نے مرحوم کے صاحبزادوں بلال ثناء ، عثمان ثناء اور اہل خانہ  سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعائیہ کلمات ہیں ادا کئے۔

جامع مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم کے خادم اعلیٰ نے خطاب میں مرحوم جاوید ثناء کے انتقال  پر تعزیت کرتے ہوئے مذکورہ مسجد میں منعقد کی جانے والی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور بزنس کمیونٹی جبکہ نمازیوں سے بھی پرزور اپیل  کرتے ہوئے   کہا کہ آپ سب بھی اپنا مالی تعاون

کا حصہ ڈالیں ۔ ملک مسعود نے مزید کہا کہ اس وقت مسجد میں   میتوں کے لئے کفنوں کی اشد ضرورت ہے ، رمضان کی آمد آمد ہے  روزہ افطاریوں کے لئے صاحب ثروت حضرات اپنے ناموں کا اندراج کروائیں اس کارخیر میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں ۔  تقریب کے اختتام پر مسجد کے امام وخطیب علامہ حافظ محمد عمران نے بارگاہ الہی میں مرحوم کے لئے خصوصی مناجات پیش کیں۔ یاد رہے اس تقریب  میں پاکستان بزنس فورم کے صدر انور ثاقب، سرور شیخ ،ملک ندیم، محمد جمیل رائل  عبدالروف غوری عابد غزنوی جبکہ اوور سیز پروگریو پاکستانی کے رہنما آصف علوی اور دیگر ممتاز شخصیات  شریک ہوئیں۔

Loading