Daily Roshni News

جاوید عظیمی نے اپنی بھتیجی کی شادی کی خوشی میں شاندار ڈنر اور خصوصی مٹھائی کا اہتمام کیا۔۔۔

ہالینڈ، جاوید عظیمی نے اپنی بھتیجی مریم جاوید کی شادی کی

خوشی میں اپنی رہائش گاہ پر دوستوں کے اعزاز

میں شاندار ڈنر اور خصوصی مٹھائی کا اہتمام کیا۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے بانی و چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی اپنی اہلیہ انجم عظیمی کے ہمراہ پانچ ہفتے قبل اپنے کزن ناصر  جاوید مغل اور بیگم رضوانہ ناصر کی اکلوتی صاحبزادی مریم  جاوید کی شادی کی تقریب میں خصوصی شرکت کے لئے کراچی پاکستان تشریف لے گئے تھے۔ متذکرہ شادی کی تمام سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کرکے جاوید عظیمی اپنی   اہلیہ کے ہمراہ واپس ہالینڈ پہنچ گئے ہیں۔گزشتہ دنوں جاوید عظیمی نے اپنی رہائش گاہ عظیمی ہاؤس دی ہیگ میں اپنی بھتیجی  کی شادی کی خوشی میں اپنی قریبی دوستوں کے اعزاز میں شاندار ڈنر اور خصوصی مٹھائی کا بھی بھرپور اہتمام کیا۔ اس خصوصی تقریب میں شریک مختلف مکتبہ فکر سے وابستہ معزز شخصیات میاں عاصم محمود، چوہدری محمد الیاس، میاں عمران، چوہدری بنارس ، عرفان علی، چوہدری عمران چھپر، میاں مظفر حسین ، چوہدری محمد اقبال قاضیان، مجتبےٰ خادم بٹ، میاں آفتاب  اور چوہدری اکرام الحق  نے جاوید عظیمی کو ان کی بھتیجی کی شادی کی خوشی میں صمیم قلب سے مبارکباد یں دینے کے ساتھ ساتھ دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

ڈنر کے اختتام پر جاوید عظیمی نے پاکستان سے لائی  گئی لذیذ عمدہ انواع اقسام کی مٹھائیاں دوستوں کی خدمت میں پیش کیں۔ تمام دوستوں نے مٹھائی کے ذائقے اور اس کی تازگی کو بے حد سراہا ۔ ذائقے کو دوبالا کرنے کے لئے گرما گرم پاکستانی کڑک چائے سے بھی دوستوں کی تواضع کی گئی۔ سرد موسم کے باعث گرم چائے سے دوست خوب لطف اندوز ہوئے۔ پاکستان سےبخیرو عافیت ہالینڈ واپسی کی خوشی  میں دی ہیگ کے میاں آفتاب  اور روٹرڈیم کی کاروباری شخصیت چوہدری عمران چھپرنے جاوید عظیمی کو پھولوں کے گلدستے  پیش کرکے خوش آمدید کہا جس پر جاوید عظیمی نے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ مذکورہ خصوصی تقریب رات گئے تک جاری رہی ۔ تمام دوست متفرق موضوعات پر گفتگو کرنے میں مصروف عمل رہے۔

آخر میں جاوید عظیمی نے تما م دوستوں کا شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading