Daily Roshni News

جاوید عظیمی نے پاکستان  اسلامک  اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ  کے ممبر بننے کا اعلان کر دیا۔

ہالینڈ، ڈیلی روشنی نیوز  کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی نے

پاکستان  اسلامک  اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ  کے ممبر بننے کا اعلان کر دیا

کمیونٹی  کے معزز حضرات کی مبارکبادیں اور دعائیہ کلمات ۔۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو ز انٹرنیشنل۔۔۔نمائند ہ خصوصی) گزشتہ دنوں عید الفطر کے دن10اپریل2024کو کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کے عہدیدار چوہدری محمد اقبال کی دعوت عید ضیافت کے موقعہ پر معروف آن اردو اخباد ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی  نے پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کےممبربننے   کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ چوہدری اقبال نے متعدد بار مجھ سے مذکورہ  مرکز کاممبر بننے کے لئے درخواست کی اسی طرح معروف تاجر ، سماجی رہنما اور ڈیلی  روشنی نیوز کے مینجنگ ڈائریکٹر  اور قریبی دوست میاں عاصم محمود نے بھی اصرار کیا جس پر جاوید عظیمی نے ان دونوں معزز شخصیات کی بات کو مانتے ہوئے جاوید عظیمی نے پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے ممبر بننے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ قاضیاں ہاؤس دی ہیگ میں منعقدہ عید ضیافت کے شرکاء نے جاوید عظیمی کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ جاوید عظیمی نے تمام معزز حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

یار رہے جاوید عظیمی  کے اعلان کے بعد کمیونٹی کے تین نوجوانوں میاں فضل حق محمود، حمزہ علی اور عاطف صغیر نے بھی مذکورہ مرکز کے ممبر بننے کا اعلان کر دیا۔

Loading