Daily Roshni News

جاوید عظیمی کی عید الا ضحٰی پر مبارکباد اور پیغام

جاوید عظیمی کی عید الا ضحٰی پر مبارکباد اور پیغام

سنت ابراہیمی جانور قربان کرنے کے ساتھ

ہمیں اپنی خواہشات کو بھی قربان کرنے کا

عظیم درس دیتی ہے۔۔۔

نیدر لینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی )عید الاضحٰی ابوالا نبیاء حضرت ابراہیم ؑ کی سنت کو اجاگر کرنے کے لئے آپ کی پیروی میں دنیا بھر کے مسلمان جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں۔ مذکورہ عید پر سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے جانور قربان کئے جاتے ہیں اور پھر ان جانوروں کے گوشت کے حصے کر کے غربا مساکین اور مستحقین  میں تقسیم کیا جاتا ہے ۔ اس گوشت سے  مخلوق استعفادہ کرتی ہے اللہ تعالٰی کی خوشنودی کا سبب بن جاتی ہے ۔مدیر اعلٰی ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل محمد جاوید عظیمی نے دنیا بھر کے مسلمانوں بلخصوص پاکستانی خواتین و حضرات کو عید الضحی کی صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سنت ابراہیمی کا فلسفہ جانور قربان کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی خواہشات کو قربان کرنے کا  بھی درس عظیم دیتا ہے ، لہذا اس پر عمل پیرا ہو کر ہم دین اسلام کے آفاقی پیغام کو فروغ دینے میں اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ جاوید عظیمی نے اپنے اس خصوصی پیغام  میں مزید کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کر گئی ہے مگر آپس میں اتحاد و اتفاق اور یکجہتی نہ ہونے کے باعث دیگر اقوام سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں، ہم تمام مسلمانوں کو اتحاد و یکجہتی کے ساتھ ساتھ دین اسلام کے آفاقی پیغام اور نبی رحمت ﷺ کی تعلیمات کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور اس کے ساتھ عصر حاضر کی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہو کر قرآن و حدیث کے تقاضوں کو اپنی ذات سے ہم آہنگ کر کے توازن کے ساتھ ساتھ دنیاوی اور دینوی کام سر انجام دیں تو کامیابی ہمارے قدم چومے گی ۔ جاوید عظیمی نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا عید قرباں کے موقعہ پر مستحقین کا بہت خیال رکھیں کیونکہ  ان کی  خدمت کرنے سے اللہ  تعالٰی راضی ہوتے ہیں ، لہذا گوشت تقسیم کرتے وقت ان کو دوسروں کی بہ نسبت زیادہ دے دیا کریں آخر میں ایکبار پھر عالم اسلام کو عید قرباں  کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اس دعا کے ساتھ اللاہ تعالٰی ہم سب سے راضی ہوں اور نبی رحمت ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق جمیل عطا فرمائیں آمین ثمہ آمین۔

Loading