Daily Roshni News

ججز کے خط کا معاملہ: کٹہرے میں لاکر مسئلہ حل نہ ہوگا، عدالت سے باہرحل کرنا ہوگا: رانا ثنا

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چھ ججوں کے خط سے پیدا شدہ معاملہ آؤٹ آف کورٹ حل کرنا ہوگا، کسی کو کٹہرے میں کھڑا کر کے یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حل اس کے سوا کوئی نہیں کہ ادارے اور لوگ ایک جگہ بیٹھ کر یہ معاملہ سلجھائیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم سوچ رہے ہیں کہ اس معاملے پر صدر کو ایڈوائس کریں کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔

وزیر اعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ اُن کی وزیراعظم سے بات ہوئی ہے، وزیراعظم کا یہ خیال ہے کہ اسی طرح معاملات چلتے رہے تو ملک کو بہتری کی طرف کیسے لے جایا جا سکتا ہے۔

Loading